اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف اور گیم وارڈن میرپور ڈویژن کا اچانک ڈڈیال کا دورہ
ڈڈیال ( نمائندہ خصوصی ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈویژن میرپور چوہدری طارق اور گیم وارڈن میرپور ڈویژن محمد ساجد کا اچانک ڈڈیال دورہ
محکمہ وائلڈ لائف کے متحرک ملازمین گیم واچر امداد سلطانی ،ایم ڈی الشیخ ہانڈی ہاؤس پیر سید علمدار شاہ ،گیم واچر راجہ عمران بہاری ،
گیم واچر وائلڈ لائف راجہ نعمان گیم واچر محمد اویس سے ڈڈیال میں ملاقات کی اور اہم ٹاسک کے حوالے سے تفصیلی بے چیت بھی کی گئی
محکمہ وائلڈ لائف کے شعبہ کو مزید مضبوط بنانے اور غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین کو اہم ٹاسک سونپ دیا
محکمہ وائلڈ لائف کا مشن ہی آبی حیات کو محفوظ بنانا ہے وائلڈ لائف ڈڈیال کے ملازمین کو مزید محنت کی ضرورت ہے
ڈڈیال کے ملازمین نے جس طرح جانفشانی اور جرت سے کام کیا وہ اس پر خراج تحسین کے مستحق ہیں
ڈڈیال میں ابی حیات کو محفوظ بنانے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف مزید کام کر رہا ہے ۔انشاء اللہ ابی حیات کو ہر ممکن محفوظ بنانا آپ لوگوں کا کام ہے چوہدری محمد طارق اور محمد ساجد کی ملازمین سے گفتگو ۔۔
ڈڈیال میں اس وقت بے شمار نایاب نسل کے پرندے موجود ہیں ۔لیکن وہ پرندے ظلم شکاریوں کی بندوق کا نشانہ بن جاتے ہیں ۔
ایسے لوگ جو ان نایاب نسل کے پرندوں کا شکار کر رہے ہیں ان کے خلاف محکمہ سخت کارروائی کر رہا ہے
محکمہ کے اعلی افسران کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے ہر ممکن کوشش کرنی ہے کہ ایسے لوگوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے جو ان نایاب پرندوں کو بے دردی سے نشانہ بناتے ہیں
چوہدری طارق اور محمد سجاد نے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی اور مزید بہتر انداز میں کام کرنے کی تلقین بھی کی ۔۔۔
Comments are closed.