محکمہ مال اور پولیس تھانہ ڈڈیال کی ملی بھگت کا ستایا شخص پریس کلب ڈڈیال پہنچ گیا

محکمہ مال اور پولیس تھانہ ڈڈیال کی ملی بھگت کا ستایا شخص پریس کلب ڈڈیال پہنچ گیا

ڈڈیال( ایم سہیل سے )برطانیہ پلٹ شہری چوہدری گلفراز آف خیری بالا ڈڈیال محکمہ مال اور پولیس تھانہ ڈڈیال کی ملی بھگت کا ستایا پریس کلب ڈڈیال پہنچ آیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوے گلفراز نے کہا کہ عدالتی حکم امتناعی لگوانے کے بعد جوں ہی نوٹس تحصیلدار اور تھانہ ڈڈیال پہچا توایک گھنٹےبعد پولیس کے ذریعے مجھے ایک جھوٹی من گھڑت درخوست پر تھانہ بند کر دیا گیا

اور میری جگہ پر کمرہ اور چار دیواری تعمیر کر لی گئی دو دن حبس بجا میں رکھنے کے بعد چھوڑا گیا تو میری جگہ پر قبضہ ہو چکا تھا۔کیا یہ عدالتی حکم کی پزیرائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں جب بھی برطانیہ سے پاکستان آیا مجھ پر تین تین ایف آئی آر درج کروائی جاتی رہیں۔مگر میں آپنے باپ کی خرید کی ہوئی جگہ کیسے چھوڑ سکتا ہوں۔

میرے ہی رشتہ دار حافظ یاسر محمود ولد سلیمان،محمد عارف،محمد سلیم وغیرہ نے پولیس کی ملی بھگت سے مجھے گرفتار کروا کر تعمیر کرائی ۔اعلی احکام نوٹس لے اور مجھے انصاف مہیا کیا جائے

یہ بھی پڑھیں

عدالتی حکم امتناعی لگوانے کے بعد جوں ہی نوٹس تحصیلدار اور تھانہ ڈڈیال پہچا توایک گھنٹےبعد پولیس کے ذریعے مجھے ایک جھوٹی من گھڑت درخوست پر تھانہ بند کر دیا گیا

اور میری جگہ پر کمرہ اور چار دیواری تعمیر کر لی گئی دو دن حبس بجا میں رکھنے کے بعد چھوڑا گیا تو میری جگہ پر قبضہ ہو چکا تھا۔کیا یہ عدالتی حکم کی پزیرائی تھی۔

Comments are closed.