عبد القیوم نیازی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال

عبد القیوم نیازی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے ۔

سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کا اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

ائیر پورٹ پر کارکنان کے قیدی نمبر 804 ، سفیر کشمیر عمران خان ، سردار عبد القیوم نیازی کے حق میں فلگ شگاف نعرے ۔ عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ۔

ًڈپٹی جنرل سیکرٹری امجد جلیل ، ڈویژنل صدر عارف مغل ، سابق امیدوار اسمبلی آصف کیالوی ، ضلعی صدور اظہر گیلانی ، آصف محمود ، ملک نثار ،

سینیر نائب صدر ضلع میرپور طیب انصاری ، میجر ریٹائرڈ مشتاق ، یاسر منظور ۔ محسن گیلانی ۔ ممبر مجلس عاملہ سردار شکیل احمد ، سابق ڈی جی پی ایم سیکرٹریٹ محسن اعوان ،

سابق پی آر او ماجد شریف ، یاسر ایڈووکیٹ ، سعید کیانی ، آئی ایس ایف رہنما عادل کول و دیگر نے سابق وزیر اعظم کو ائیرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا۔

سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے شاندار استقبال پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قائد پاکستان عمران خان کی رہائی کیلئے ہر لمحہ دعا کی ،

عمران خان امت مسلمہ کے لیڈر ہیں ۔ جلد عمران خان سرخرو ہوں گے۔ حکومت نے فسطائیت کی انتہا کر دی ۔ سوشل میڈیا ایکٹویسٹس کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا جا رہا ہے ،

حکومت پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے ۔ جعلی اور مینڈیٹ چور حکومت جلد ختم ہو گی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی و کشمیری قائد پاکستان عمران خان بے پناہ محبت کرتے ہیں ، اوورسیز کمیونٹی پریشان ہے ،

وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو بدترین فسطائیت اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ اوورسیزکمیونٹی نے موجودہ حکومت پر مکمل عدم اعتماد کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے پاکستان کے مقبول ترین لیڈر کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرنا ہوں گی ۔

پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عوام کی منتخب حکومت کو مینڈیٹ واپس کرنا ہو گا۔

Comments are closed.