آزاد کشمیر بھر سے طلباء و طالبات کے درمیان حسن حفظ، حسن قرات،نعت،تقریر اوراذان کے مقابلہ جات کا شیڈول جاری

آزاد کشمیر بھر سے طلباء و طالبات کے درمیان حسن حفظ، حسن قرات،نعت،تقریر اوراذان کے مقابلہ جات کا شیڈول جاری

باغ (کشمیر ایکسپریس نیوز) باغ، 04ستمبر 2024کو آزاد کشمیر بھر سے مختلف مدارس، سکولز اور کالجز کے طلباء و طالبات کے درمیان حسن حفظ، حسن قرات، حسن نعت، حسن تقریر اور حسن اذان کے مقابلہ جات ہونگے۔

ان مقابلہ جات کے سلسلہ میں تحصیل کی سطح پر 25جولائی کو مقابلہ جات ہوئے ہیں جن میں طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا،

ضلع باغ میں بھی تحصیل کی سطح پر مقابلہ جات ہوئے باغ، ریڑھ، بیر پانی کے تقریبا 200طلباء و طالبات نے ان مقابلہ جا جات میں حصہ لیا

پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں،

ضلع باغ کی تحصیلوں جن میں باغ، ریڑھ، بیر پانی، ہاڑی گہل کے طلباء و طالبات کے درمیان مقابلہ جات کروائے گئے

جن کا انعقاد جامع مسجد باغ میں کیا گیا، جامع مسجد باغ میں ہونے والی مقابلہ جاتی تقریب کی سر پرستی ضلع مفتی سید وجاہت حسین گردیزی نے کی

جبکہ تقریب کی صدارت مولانا سید عطا اللہ شاہ نے کی، مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار عبدالعزیز خان تھے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سردار محمد پرویز خان، تحصیل مفتی محمد ادریس خان،آغوش الخدمت باغ کے انچارج، ریڈ فاؤنڈیشن سکول سسٹم کے ذمہ داران کے علاوہ علمائے کرام سمیت دیگر مکاتب فکر کے سنیئر زعما نے ججز کے فرائض انجام دیئے۔

مقابلہ جات میں تمام مسالک کے علماء کرام اور انکے مدارس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات شریک ہوئے۔

مقابلہ جات کا پہلا مرحلہ انتہائی منظم طور پر اور خوش اسلوبی سے انجام پایا دوسرے مرحلے میں تمام تحصیلوں کے پہلے پوزیشن ہولڈرز کے درمیان مقابلہ ہو گا

اس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات ضلع کی نمائندگی کریں جو مرکزی سطح پر ہونے والے مقابلے میں شامل ہونگے۔

Comments are closed.