سیاسی جماعتیں بے اثر،ن لیگ کی حکومت سےعلیحدگی ناگزیر
عباسپور(کشمیر ایکسپریس نیوز) سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر نے نے کہا ہے کہ اس وقت آزادکشمیر میں 33 حلقوں میں سے ن لیگ کے صرف 2 وزیر ہیں جو باقی آزادکشمیر کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے،حکومت سے فوری علیحدگی ناگزیر ہے
آزادکشمیر میں سیاسی جماعتیں بے اثر،انتظامیہ مفلوج ہے اگر عدالتوں میں بھی چپقلش شروع ہو گئی تو نظام کو بچانے والا کوئی نہیں ہوگا جس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ ہم 60 سال پیچھے چلے جائیں گے ایکشن کمیٹی والے ہمارے بھائی انہوں نے سیاسی خلا کو پر کیا
سیاسی جماعتیں بے اثر،ن لیگ کی حکومت سےعلیحدگی ناگزیر ن لیگ کے صرف 2 وزیر باقی آزادکشمیر کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے
ن لیگ کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ صدر مسلم لیگ ن مرکزی قیادت تک ذمہ داران کے تحفظات پہنچائیں گے لیکن اس پر کیا پیش رفت ہوئی ہمارے علم میں نہیں وزیراعظم کو ووٹ دینا درست نہیں تھا اس کا اندازہ بعد میں ہوا وہ ہر کسی پر شک کرتے ہیں
انہیں اپنے آپ پر بھی اعتماد نہیں وہ خود سے بھی ڈرتے ہیں جنرل الیکشن کو بہت کم عرصہ رہ گیا ہے جماعت بنانے کے لیے خون پسینہ ایک کیا اس کا کسی صورت شیرازہ نہیں بکھرنے دونگا ناراض ساتھیوں کو گھر گھر جا کر منائیں گے حلقہ وائز اس حوالے سے مہم چلانے کی ضرورت ہے
سیاسی جماعتیں بے اثر،ن لیگ کی حکومت سےعلیحدگی ناگزیر ن لیگ کے صرف 2 وزیر باقی آزادکشمیر کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر چوہدری یاسین گلشن کی رہائش پر ممبران ضلع کونسل و لوکل کونسل،جماعتی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوے کیا سابق وزیراعظم کے اعزاز میں سابق وزیر چوہدری یاسین گلشن نے عشائیہ دیا
جس میں سابق وزیر اطلاعات و سینیر نائب صدر مسلم لیگ ن مشتاق احمد منہاس ،ملک ذوالفقار، سردار فرحان اعظم کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے
سیاسی جماعتیں بے اثر،ن لیگ کی حکومت سےعلیحدگی ناگزیر ن لیگ کے صرف 2 وزیر باقی آزادکشمیر کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے
راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ اب بھی وقت ہے شاہ غلام قادر،سردار عتیق چوہدری یاسین،عبد القیوم نیازی ملکر بیٹھیں اور اس صورتحال سے باہر نکلنے کا رستہ تلاش کریں ورنہ یہاں برادریوں کے ،جتھوں کے ایم ایل ایز بنیں گے
آزادکشمیر میں فساد ہوگا اور جس کا فائدہ ہندوستان اٹھانے کی پوری کوشش کریگا راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ تمام مکاتب فکر کے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع کیا جاے جس کے لیے میں اپنے دوستوں کے ہمراہ پورے آزادکشمیر کا دورہ کرونگا
سیاسی جماعتیں بے اثر،ن لیگ کی حکومت سےعلیحدگی ناگزیر ن لیگ کے صرف 2 وزیر باقی آزادکشمیر کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے
وہاں تاجروں،وکلا،سول سوسائٹی، جماعتی کارکنوں کے ساتھ بیٹھ کر بات ہو گئ کم از کم ایک نقطے پر ہمیں متفق ہونا پڑیگا آزادکشمیر کے اندر کچھ عناصر کی پوری خواہش ہے کہ پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام کے درمیان مظبوط رشتہ میں دراڑ ڈالی جائے کیونکہ پاکستانی عوام نے 76 سالوں سے کسی پاکستانی حکمران کو کشمیر پر سودے بازی نہیں کرنے دی
سابق وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ میں نے دورہ برطانیہ کے دوران تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن سے ملاقاتیں کیں اور انہیں یہ بتایا کہ بعض اوقات ان کی خانب سے آزادکشمیر کے حوالے سے بہت ساری ایسی چیزیں سامنے آتی ہیں جس کا ہندوستان براہ راست فائدہ اٹھاتا ہے ہمیں موجودہ حالات میں ایک نقطے پر اکٹھا ہونا ہوگا
سیاسی جماعتیں بے اثر،ن لیگ کی حکومت سےعلیحدگی ناگزیر ن لیگ کے صرف 2 وزیر باقی آزادکشمیر کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے
بالخصوص جب ہم باہر جائیں تو ہمارا موقف ایک ہو ہندوستان اور پاکستان کو کشمیر کے اوپر ایک نظر سے نہیں دیکھا جاسکتا ہندوستان غاصب قابض اور جارح ہے جبکہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسلہ کے حل کی بات کی ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹس کو ہم دنیا بھر میں لیکر جاسکتے ہیں
یہ ہندوستان کے خلاف بڑی چارج شیٹ ہے لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام نے بہت مصائب جھیلے مگر پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے لیے ان کے جذبے میں کمی نہیں آئی یہاں کے لوگوں اور افواج پاکستان میں مثالی تعلقات ہیں جبکہ لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب یہ صورتحال نہیں
سیاسی جماعتیں بے اثر،ن لیگ کی حکومت سےعلیحدگی ناگزیر ن لیگ کے صرف 2 وزیر باقی آزادکشمیر کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے
[…] سیاسی جماعتیں بے اثر،ن لیگ کی حکومت سےعلیحدگی ناگزیر […]