ٹی ایچ کیو ہسپتال سماہنی،ڈاکٹرزکو رہائش الاٹ نہ ہو سکی
ڈاکٹر سائیڈ روم میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ، ذمہ داروں کی طرف سے بھی ابھی تک مکمل خاموشی نظر آ رہی اگردور دراز سے آنے والے ڈاکٹرزکو رہائش نہ دی گئی تو عوام صحت کی سہو لیات سے محروم ہو سکتی ہیں ، نوٹس لینے کا مطالبہ
سماہنی(تحصیل رپورٹر)امجد خورشید شہید تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی میں مختلف شعبوں سے منسلک سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو تعینات ہو ئے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک ٹی ایچ کیو ہسپتال سماہنی کے اندر بنے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کیلئے سرکاری رہائشی کوارٹرز ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کو الاٹ نہ ہوئے ۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال سماہنی کے اندر رہائشی کوارٹرز میں مختلف محکموں کے افسران اور اہلکار رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔جبکہ ڈاکٹر سائیڈ روم میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہیں محکمہ صحت کے ذمہ داروں کی طرف سے بھی ابھی تک مکمل خاموشی نظر آ رہی ہے ۔
تاہم ٹی ایچ کیو ہسپتال سماہنی کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کی طرف سے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کو ریائشی کوارٹرز الاٹ کے بعد ان میں رہائش پذیر مختلف محکموں سے وابستہ افسران اور اہلکاروں کو دو دن میں کوارٹرز خالی کرنے کا نوٹس ملنے کے باوجود ابھی تک کوارٹرخالی نہ ہونا اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال سماہنی کے ساتھ تعمیر ڈاکٹروں کے لیے ان کوارٹر میں رہنے والے مختلف محکموں کے افسران اور اہلکاروں کو یا تو سیاسی آشیر باد یا پھر اپنے منصب اور کرسی کا استعمال کرتے ہوئے جبری رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں ۔
اگر ایسا ہی رہا اور دور دراز سے آنے والے ڈاکٹرز جن کی وجہ سے سماہنی کے غریب عوام مستفید ہو رہے ہیں کو رہائش نہ ملی اور ڈاکٹر یہاں سے چلے جاتے ہیں تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔حلقہ سماہنی سے منتخب ممبر اسمبلی ،سابق امیدوار اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کی طرف سے ابھی تک اس مسلےپر مکمل خاموشی ہے
یہ بھی پڑھیں
[…] ٹی ایچ کیو ہسپتال سماہنی،ڈاکٹرزکو رہائش الاٹ نہ ہو سکی […]
[…] ٹی ایچ کیو ہسپتال سماہنی،ڈاکٹرزکو رہائش الاٹ نہ ہو سکی […]