چڑہوئی ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنائیں گے وزیر صحت ڈاکٹر انصر ابدالی
چڑہوئی (راجہ محمد فیصل سے )کھوئی رٹہ چڑہوئی انجمنِ تاجران اور ایکشن کمیٹی کے ممبران کی چڑہوئی ہسپتال میں بہتری کے حوالے سے وزیر صحت ڈاکٹر انصر ابدالی سے میٹنگ، وزیر صحت نے چڑہوئی ہسپتال کی بہتری اور مسائل پر انجمن تاجران اور ایکشن کمیٹی کو مدعو کیا تھا
ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم چڑہوئی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی بہتری کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ہسپتال میں نئے ڈاکٹرز اور کچھ سٹاف کی تعیناتی سے کچھ بہتری آئی ہے۔جلد مزید بہتری لا رہے ہیں۔چڑہوئی ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کے آغاز کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔
ڈاکٹر سرجن اور انستھیزیا ڈاکٹر (یعنی بے ہوش کرنے والے ڈاکٹر) کی تعیناتی بہت جلد ہو جائیگی ۔ انستھیزیا ڈاکٹر کا چڑہوئی ہسپتال کے لئے ارینج ہوچکا ہے۔مظفرآباد جاکر ان کا باضابطہ آڈر ہو جائیگا ۔دیگر خالی پوسٹوں پر بھی ڈاکٹرز اور عملہ حاضر کر دیا جائیگا ۔
چڑ ہوئی ہسپتال کے سٹاف کی تربیت کے لئے چڑہوئی میں ہی ورکشاب کروائی جائیں گی۔کیونکہ چھوٹے سکیل کے ملازمین کو دور دراز ٹریننگ کے لئے بھیجنے میں مسائل پیدا ہورہے۔ ہسپتال کی بہتری کے لئے سٹاف کا تربیت یافتہ ہونا اشد ضروری ہے ۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر میں بہتری کے لئے تمام امور پر غور کیا جارہا ہےاگر چڑہوئی کی عوام کا تعاون رہا تو جلد ہسپتال میں مریضوں کے آپریشن چڑہوئی میں ہونا شروع ہو جائیں گے ۔بعد از فوکل پرسن وزیر صحت کی موجودگی میں ایم ایس چڑہوئی سے میٹنگ وزیر صحت سے ملاقات اور اقدامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
سٹاف کی تربیت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ،ان کو باور کرایا گیا کہ ہسپتال میں مزید بہتری کے لئے عملی اقدامات ضروری ہیں عوام کا آپ کے ساتھ بھرپور تعاون ہوگا۔