جامعۃ المحصنات لاہور میں سوق الغزہ مینا بازار کا افتتاح
اہل غزہ و فلسطین ایک سال سے صہیونیوں کے ظلم و ستم کے سامنے صبر و استقامت کا استعارہ بنے ہوئے ہیں,ڈاکٹر حمیرا طارق
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز ) جامعۃ المحصنات لاہور میں سوق الغزہ مینا بازار کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کیا -جامعۃ المحصنات لاہور میں سوق الغزہ مینا بازار کا افتتاح اپنے خطاب میں ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اہل غزہ پر ظلم و ستم کو ایک سال بیت گیا –
ہزاروں مظلومین جنت کے مکین ہو چکے – لاتعداد زخمی لیکن صبرو استقامت کا استعارہ بنے ہوئے ہیں مگر عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی بے حسی میں کمی نہیں ائ – امت مسلمہ کے نوجوانوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے اوقات اور اپنی صلاحیتوں کو اہل غزہ کی مدد اور اعانت کے لیے استعمال کریں-
انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی اہیں بے ضمیروں کا رہتی دنیا تک پیچھا کریں گی – انہوں نے کہا کہ غزہ بازار کا مقصد حاصل شدہ رقم کو اہل غزہ کی مدد و اعانت کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کے حوالے کیا جائے گا – غزہ بازار میں مختلف قسم کے کھانے پینے، مہندی اور دیگر استعمال کی اشیاء کے سٹال لگائے گئے
غزہ بازار میں مختلف قسم کے سٹالز کے علاوہ مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات بھی ہوئے اور گیمز کا بھی اہتمام کیا گیا کامیاب ہونے والے بچوں میں انعامات بھی تقسم کیے گئے – اس موقع ہرڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور جامعہ المحصنات کی پرنسپل و اساتذہ کرام نے بھی موجود تھیں –
[…] […]