بھمبر،محکمہ مال کی ملی بھگت،خالصہ سرکار میں مکان تعمیر

بھمبر،محکمہ مال کی ملی بھگت،خالصہ سرکار میں مکان تعمیر
چوہدری انوارالحق کے آبائی ضلع میں موضع کالچھ خسرہ نمبر 1229 اور 1239 میں 2 مکان تعمیر ہوئے
محکمہ جنگلات کے ملازمین نے ایک مکان خسرہ نمبر 1239 مسمار ہو کیا،1229 میں مسمار کیوں نہیں کیا گیا ؟دوسرا مکان ملازمین و آفیسران کی ملی بھگت یا سیاسی پشت پناہی سے تعمیر کیا گیا ، رحمت علی کی میڈیا سے گفتگو
بھمبر (بیورورپورٹ) موضع کالچھ کے رہائشی رحمت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم آذادکشمیر چوہدری انوارالحق کے آبائی ضلع میں ایک ریاست میں دو قانون امیر کیلئے الگ قانون غریب کیلئے الگ قانون محکمہ مال کی زیر سرپرستی موضع کالچھ میں رقبہ خالصہ سرکار میں محکمہ مال کی زیر سرپرستی مکان تعمیر کروا دیا گیا

موضع کالچھ خسرہ نمبر 1229 اور 1239 میں 2 مکان تعمیر ہوئے محکمہ جنگلات کے ملازمین نے خسرہ نمبر 1239 میں میرا زیر تعمیر مکان کو مسمار کر دیا بعد ازاں پٹواری حلقہ نے بذریعہ نشاندھی کی رقبہ جنگلات بتایا پھر عکس مساوی کے بعد خالصہ سرکار بتایا اگر رقبہ خالصہ سرکار تھا تو محکمہ جنگلات کے ملازمین نے مکان مسمار کیوں کیا ؟؟؟

اگر رقبہ خالصہ سرکار ہے تو پھر بھی ایک مکان جو خسرہ نمبر 1239 میں زیر تھا وہ مسمار ہو گیا 1229 میں زیر تعمیر مکان کو مسمار کیوں نہیں کیا گیا ؟ جبکہ رقبہ خسرہ نمبر 1229 اور 1239 دونوں رقبہ خالصہ سرکار ہے کیا دوسرا مکان ملازمین و آفیسران کی ملی بھگت یا سیاسی پشت پناہی سے تعمیر کیا گیا

وزیراعظم آذادکشمیر چوہدری انوارالحق سے مطالبہ ہے اپنے آبائی ضلع میں محکمہ مال کے دو قانون پر نوٹس لیا جائے تحصیل سماہنی میں محکمہ مال اور جنگلات منہ دیکھ کر چپیڑ مارتے ہیں پیسے لے کر مکان بنوا رہے ہیں غریب آدمی ہوں مدد کی جائے اور انصاف فراہم کی اجائے

وزیراعظم آذادکشمیر چوہدری انوارالحق ، چیف سیکرٹری آذادکشمیر ، کمشنر میرپور ڈویژن مختار حسین اور ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نوٹس لیتے ہوئے ، محکمہ جنگلات کے فیلڈ سٹاف ، محکمہ مال سماہنی کے ملازمین و آفیسران کے خلاف انکوائری کرواتے ہوئے خالصہ سرکار میں بنوایا گیا مکان کو بھی فوری مسمار کرویا جائے۔

 

 

ٹی ایچ کیو ہسپتال سماہنی،ڈاکٹرزکو رہائش الاٹ نہ ہو سکی

بھمبرخالصہ سرکار میں مکان تعمیرمحکمہ مال کی ملی بھگت
Comments (1)
Add Comment