صدر آزادکشمیر سےلارڈ میئرز یاسمین ڈار، ماجدخان کی ملاقات

صدر آزادکشمیر سےلارڈ میئرز یاسمین ڈار، ماجدخان کی ملاقات وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان، صدارتی مشیر بھی موجود تھے

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں اٹھانے کے لیے متحد ہو کر متحرک ہو جائیں۔

کیونکہ مسئلہ کشمیر اس وقت ایک اہم اور نازک مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے لہذا اوور سیز کشمیری بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کی یہ اہم ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ دنیا کے ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو بے نقاب کرنے اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

برطانیہ میں 15 لاکھ سے زیادہ کشمیری آباد ہیں اور وہ وہاں کی پارلیمنٹ، حکومت اور دیگر فورمز پر مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر کی لارڈ میئر یاسمین ڈار اور سٹوک آن ٹرنٹ کے لارڈ میئر ماجد خان و دیگر سے ایوان صدر مظفرآباد میں ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان، صدارتی مشیر سردار امتیاز خان، محمد اعظم خان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر ریاستی دہشت گردی شروع کر دی ہے اور اسی طرح وہ مقبوضہ کشمیر میں تبدیلیاں کر کے مسئلہ کشمیر کو ختم اور مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔ حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں جعلی انتخابات کا ڈرامہ رچایا گیا لیکن بھارت یہ جان لے کہ یہ جعلی انتخابات کسی بھی صورت استصواب رائے کا متبادل نہیں ہو سکتے۔

لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اس سلسلے میں برطانیہ میں مقیم کشمیری متحدہ اور متحرک ہو کر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت بند کروانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی بھرپور آواز دنیا کے ہر فورم پر بلند کریں۔

 

آزادکشمیرکا یوم تاسیس،شایان شان انداز میں منانے کا اعلان

سٹوک آن ٹرنٹ کے لارڈ میئر ماجد خانصدرصدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدریمانچسٹر کی لارڈ میئر یاسمین ڈارمسئلہ کشمیر
Comments (1)
Add Comment