ڈپٹی ڈائریکٹراطلاعات امجدرشیدکےبھائی ساجدسپرد خاک قمر زمان کائرہ، لطیف اکبر،چوہدری یٰسین،حسن ابراہیم،نیئر ایوب،عابد حسین ودیگراظہارکا افسوس نماز جناز ہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت ،مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا
راولاکوٹ( بیورورپورٹ ) ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت اطلاعات و نشریات امجد رشید کے بھائی ساجد رشید آبائی گائوں میں سپرد خاک، نماز جناز ہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت
سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ، اسپیکر آذا کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر ،صدرپاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین، ممبر اسمبلی سردار حسن ابرہیم، سابق اُمید وار اسمبلی سردار نیئر ایوب خان، سابق اُمیدوار اسمبلی سردار عابدحسین عابد، امیر جماعت اسلامی راولاکوٹ سردار عدنان رزاق نے ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت اطلاعات و نشریات امجد رشید سے اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر سابق امیدوار برائے کونسلر عابد خان،ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت اطلاعات و نشریات امجد رشید،ماجد رشید، واجد رشید، اشتیاق احمد، صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل راولاکوٹ آزاد کشمیر کی جانب سے ساجد رشید کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے اور تعزیت کے لیے آنے والے تمام سیاسی و سماجی شخصیات، عزیز و اقارب، اور دوست احباب کا شکریہ اداکیا گیا