آزادکشمیر کایو م تاسیس کل جوش و جذبہ سے منایا جائے گا

آزادکشمیر کایو م تاسیس کل جوش و جذبہ سے منایا جائے گا تقریبات میں شرکت،صدر مظفرآباد پہنچ گئے,لائن گراؤنڈ میںپولیس سے سلامی کے علاوہ پولیس پریڈ کا معا ئینہ بھی کرینگے

مظفرآباد ( خبرنگار ) آزاد جموں و کشمیر کے قیام کو 77 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں کل 24 اکتوبر کو ریاست بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوں گی

اس تاریخی موقع پر آزادکشمیر کے تمام ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹرز پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوں گی۔ مقامی فورسز کی طرف سے علاقے کو ڈوگرہ راج سے آزاد کرائے جانے کے بعد 24 اکتوبر 1947ء کو آزاد کشمیر کی حکومت قائم ہوئی تھی

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھی آزاد کشمیر کے 77 ویں یوم تاسیس کو شایان شان انداز میں منائیں گے۔ یوم تاسیس ایک سالانہ تقریب ہے جو آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے قیام کی یاد دلاتی ہے۔

ریاست آزاد جموں و کشمیر کے یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کرنے کیلئے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئے۔

آج پولیس لائن گراؤنڈ میں پولیس سے سلامی کے علاوہ پولیس پریڈ کا معا ئینہ بھی کرینگے۔ گزشتہ روز صدرآزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری دارالحکومت صدر ہاؤس پہنچے جہاں پر انہوں نے ریا ست آزاد جموں وکشمیر کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ ایوان صدر کے زعماء سے بھی ملاقاتیں کیں۔

 

24 اکتوبر،آزادکشمیرکایوم تاسیس،بغاوت مارچ نہ کیا جائے

24 اکتوبرآزاد کشمیر کے 77 ویں یوم تاسیسآزادکشمیر کایو م تاسیس کل جوش و جذبہ سے منایا جائے گابیرسٹر سلطان محمود چوہدری دارالحکومت مظفرآباد پہنچیوم تاسیس کی تقریبات
Comments (1)
Add Comment