عدلیہ،وکلاءکاتعاون انصاف کی فراہمی یقینی بناتا،جسٹس صداقت
میرپور ( کشمیر ایکسپریس نیوز ) چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ اور جج ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد اعجاز خان کے اعزاز میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب کا اہتمام ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راجہ ماجد علی ایڈووکیٹ کی جانب سے کیا گیا، جس میں نائب صدر نازیہ سعیدایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سیکرٹری لائبریری سید رضا حسین کاظمی ایڈووکیٹ،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جاوید نجم الثاقب
صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور چوہدری محمد شکیل زمان، سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن و سابق ایڈووکیٹ جنرل راجہ انعام اللہ خان، سابق وائس چیئرمین بار کونسل راجہ خالدمحمودخان، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بشیر تبسم
جوائنٹ سیکرٹری محمد فرقان علی،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل راجہ سعد خان،خلیل غازی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل، محمد وحیدنذیرDCP احتساب بیورو، چوہدری سعید ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بھمبر،سابق صدر ہائیکورٹ بار راجہ بابر علی خان ایڈووکیٹ،محمد ندیم خان سابق وائس چیئرمین بار کونسل،کامران طارق یڈووکیٹ سابق صدرڈسٹرکٹ بار میرپور
سابق صدربار ذولفقار احمدراجہ، سید شرافت بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،محمد زاہد اعظم ایڈووکیٹ، واجد حسین مرزا ایڈووکیٹ، سردار شہزاد احمد خان ایڈوکیٹ، سردار سدرہ لطیف ایڈووکیٹ،نوشین اقبال ایڈووکیٹ، راحیلہ کوثر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سدرہ ایڈووکیٹ
ذولفقار جرال ایڈووکیٹ، سفینہ شاہ ایڈووکیٹ، راجہ حسام جہانگیر ایڈووکیٹ، راشد ندیم بٹ ایڈووکیٹ، امتیاز حسین راجہ ایڈووکیٹ، سابق سردار حامد رضا خان ایڈوکیٹ، شمریز منہاس ایڈوکیٹ سید جیاد کاظمی ایڈوکیٹ اس کے علاوہ تقریب میں وکلاء، میڈیا نمائندگان، اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
عدلیہ،وکلاءکاتعاون انصاف کی فراہمی یقینی بناتا،جسٹس صداقت
اس موقع پر چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ نے بار اور بینچ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور وکلاء کا باہمی تعاون عوام کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے اور عدالتی نظام کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
تقریب کے دوران وکلاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عدلیہ کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راجہ ماجد علی ایڈووکیٹ نے جسٹس صداقت حسین راجہ چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر، جسٹس سردار محمد اعجاز خان اور وکلاء کا شکریہ ادا کیا
[…] عدلیہ،وکلاءکاتعاون انصاف کی فراہمی یقینی بناتا،جسٹس ص… […]