شہداء کے مقدس لہو سے بے وفائی کسی کو راس نہیں آئیگی،جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیرکو منزل سے ہمکنار کرنے کیلئے اسلام آباد اور مظفرآباد فیصلہ کن کردار اد اکریں ، شہدا کانفرنس سے خطاب
مظفرآباد( کشمیر ایکسپریس نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ لاکھوں کشمیری شہداء کے مقدس لہو سے بے وفائی نہ پہلے کسی کو راس آئی نہ آئندہ آئے گی
جنرل پرویز مشرف یوٹرن نہ کرتے تو کشمیری آج آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہوتے،نظریہ پاکستان مخالف عناصر اسلام آبادمیں بیٹھے حکمران کی کشمیربارے کوتاہیوں کو بنیاد بنا کرمایوسی پھیلارہے ہیں اور لوگوں کو دو قومی نظریے کے خلاف بھڑکارہے ہیں
جماعت اسلامی شہداء کے خون کی آمین کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دے گی2کروکشمیریوںکوہندوستان غلام نہیں رکھ سکتا،تحریک آزادی کشمیرکو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے اسلام آباد اور مظفرآباد فیصل کن کردار اد اکرے
ان خیالات کااظہارانھوں نے ورثاء شہداء کانفرنس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی ،کنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی ، نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ،سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان سابق شیف جسٹس چوھدری ابراہیم ضیاء ،کماندر شمشیر خان ،امیر ضلع راجہ آفتاب ،عزیر غزالی،ساجد حسین حفیظ میر،سمیت دیگر قائدین کا خطاب کیا
شہداء کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جدوجہد کررہے ہیں تحریک آزادی کشمیر دراصل تحریک پاکستان ہی کا تسلسل ہے
سید علی شاہ گیلانی کا یہ نعرہ کے اسلام کی نسبت سے ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا پاپولرنعرہ بن گیاہے،تحریک آزادی کشمیرتکمیل پاکستان کی جدوجہد ہے مسئلہ کشمیرتقسیم برصغیر کانامکمل ایجنڈا ہے،عالمی برادری کشمیریوںکو اپنے عہد کے مطابق حق دلائے ،لاکھوں کشمیری شہداء کاخون عالمی برادری کے سر ہے
انھوں نے کہاکہ عالمی برادری خاموش رہی اور مودی کے مظالم جاری رہے تو لاکھوں کشمیر ی مشاورت سے سیز فائر لائن کو توڑ کراپنے بھائیوں کی مدد کریںگے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جنرل پرویز مشرف یوٹرن نہ لتیا تو کشمیری آج آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہوتے
حکمران بتائیں وہ کشمیرکی آزادی کے لیے کیا کررہے ہیں،بیس کیمپ کے حکمران تو شہداء کے خون پر حکومت کررہے ہیںان کا کردار سوالیہ نشان ہے،حکمران اپنا رویہ درست کریں لاکھوں شہداء پیش کرنے کے بعد بھی اگر آزادی کی منزل دور ہورہی تو اس کے ذمہ دار حکمران ہیں،حکمرانوںنے کماحقہ کردار ادا نہیں کیا جس کی وجہ آزادی کی منزل طویل ہورہی ہے
انھوں نے کہاکہ ہندوستان یادرکھے کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،کشمیرکی آزادی نوشہ دیوار ہے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہاہے کہ ہندوستان استعماری ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوںکے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکاہے۔
[…] شہداء کے مقدس لہو سے بے وفائی کسی کو راس نہیں آئیگی […]