آرٹیکلز 370 اور 35 اے کے خاتمہ سے مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہوا
سدھنوتی (کشمیر ایکسپریس نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر ا نجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں ۔ ہندوستان سن لے آرٹیکلز 370 اور 35 اے کے خاتمہ سے مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہوا۔
مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف ہر محاز پر آواز اٹھاتے رہیں گے ۔ پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ دیدہ دلیری سے پیش کیا ۔
مقبوضہ کشمیر کی عوام نے الیکشن میں مودی کی پارٹی کو مسترد کر دیا ۔ آزاد کشمیر کا خطہ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہے۔ افواج پاکستان ملک کے دفاع کے لیے اپنی جان کے نذرانے پیش کر رہی ہے
آرٹیکلز 370 اور 35 اےکےخاتمہ سے مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہوا
۔پاکستانی اور کشمیری عوام بابائے پونچھ کرنل خان محمد خان کی سیاسی ، سماجی اور مذہبی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔ خان صاحب نے اپنی زندگی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے صرف کی۔ کامیاب قومیں اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چل کر اپنی منزل کا تعین کرتی ہیں ۔
خان صاحب نے اپنی زندگی لوگوں کے لیے صرف کر رکھی تھی۔ مجھے فخر کے آج شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین پر خان صاحب کی برسی میں شریک ہوں۔ کشمیر کی ترقی پورے پاکستان کی ترقی ہے۔ میرپور ، مظفرآباد ، مانسہرہ موٹر وے کی تعمیر ضرور ہو گی۔
آرٹیکلز 370 اور 35 اےکےخاتمہ سے مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہوا
رٹھوعہ ہریام بریج کی تعمیر کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ۔ یہاں کے لوگوں کو پاکستان کی نسبت سستی بجلی میسر ہے ۔ انتشار پھیلانے والے کیوں نہیں سوچتے کے یہ خطہ ہر لحاظ سے آزاد ہے اور مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے لیے لاکھوں لوگوں نے جان قربان کی ہے وہاں خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے آواز اٹھانے پر موت ملتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام نے سدھنوتی میں کرنل خان محمد خان کی سالانہ برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت میجر ریٹائرڈ سکندر خان نے کی۔
آرٹیکلز 370 اور 35 اےکےخاتمہ سے مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہوا
وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام نے گزشتہ دنوں سدھنوتی کے بہادر آفیسر میجر عاطف خلیل کی شہادت پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی ۔ وزیر امور کشمیر نے کرنل خان محمد خان کے مزار پر بھی حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر و ممبر آزاد جموں کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا کہ کرنل خان محمد خان ایک ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو بھی آزاد کروائیں گے ۔
آرٹیکلز 370 اور 35 اےکےخاتمہ سے مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہوا
انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف صرف یہاں کے لوگوں کے سہولت کار تھے ان کی بہتری اور آزادی ہی ہمارے آباؤ و اجداد کا نصب العین تھا۔ شاہ غلام قادر نے مزید کہا کہ ہندوستان کو اس خطہ میں افراتفری پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ افواج پاکستان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جو ہماری حفاظت کے لیے اپنی جان کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ۔ آزاد کشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر الحاج سردار محمد یعقوب خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین سدھنوتی پر کرنل خان محمد خان کی برسی کی تقریب سے ہم ہندوستان کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جس طرح ہمارے آباؤ و اجداد نے یہ خطہ آزاد کروایا تھا ویسے ہی مقبوضہ کشمیر کو بھی آزاد کروایں گے۔
آرٹیکلز 370 اور 35 اےکےخاتمہ سے مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہوا
میزبان تقریب سابق وزیر حکومت ڈاکٹر نجیب نقی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کی خدمات کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کی برسی پر تشریف لانے والے زعماء کرام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
تقریب سے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق احمد ، امیر جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر مولانا سعید یوسف خان ، ریٹائرڈ جج جسٹس سردار عبدالحمید خان ، سابق وزیر حکومت سردار فاروق احمد طاہر ، ممبر آزاد جموں و کشمیر کونسل ملک حنیف سمیت دیگر مقررین نے بھی بابائے پونچھ کرنل محمد خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مقبوضہ کشمیر آزاد کروایا جائے گا۔قبل ازیں پاک فوج کے دستہ نے کرنل خان محمد خان کے مزار پر سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا اور پھولوں کے گلدستے رکھے۔
[…] آرٹیکلز 370 اور 35 اےکےخاتمہ سے مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہوا […]