کشمیر کی شناخت کسی صورت ختم نہیں ہونے دینگے،سرداریعقوب

کشمیر کی شناخت کسی صورت ختم نہیں ہونے دینگے،سرداریعقوب ممبر قانون ساز اسمبلی پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر، ممبر قانون ساز اسمبلی پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ حریت کشمیری رہنما یاسین ملک کے حوالے سے پوری کشمیری قوم میں تشویش پائی جا رہی ہے

انہیں فی الفور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،عالمی برداری کشمیری قائدین اور کشمیریوں کو حق خودارادیت کے لیے اپنا کردار ادا کرے ، کشمیر کی اپنی ایک حثیت اور شناخت ہے جیسے کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گئے، تحریک آزادی کشمیر اور لاکھوں شہدا کشمیر کے خون سے کسی کو غداری کی ہرگز اجازت نہیں دیں گئے،

تحریک آزادی کشمیر کے دوران کشمیریوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، یہ بات اقوام عالم میں عیاں ہے کہ کشمیریوں نے آزادی کے لیے تاریخ ساز قربانیاں دی ہیں، کشمیریوں کے خون سے کسی کو غداری نہیں کرنے دیں گئے اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق، حق خوداریت دیا جائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں،

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظالم کشمیری مودی حکومت کے انسانیت سوز مظالم سہا کربھی تحریک آزادی کشمیر کو جاری رکھے ہوئے ہیں

لاک ڈاون لگا کر کشمیریوں کی آواز کو کچلنے کی سازش کی گئی جس پر ناکامی کے بعد مودی سرکار اب ایک سازش کے تحت مقبوضہ کشمیر میں ہندووں کو آباد کرکے مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے لیکن وہ یہ جان لیں کہ کشمیریوں کی آواز کو اوچھے ہیتکھنڈوں سے نہیں دبایا جا سکتا ہے

کشمیریوں نے تحریک کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، کشمیری آج بھی اپنے اسلاف کی قربانیاں کو دوہرانے کے لیے تیار ہیں، کشمیریوں کی شناخت کو ختم کرنے والے جان لیں کہ آخری کشمیری تک یہ جدوجہد جاری رہے گی، اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم کا فی الفور نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کاپیدائشی حق،حق خوداردیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ کشمیری بھی آزادی کی سانس لے سکیں۔

 

 صحت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی،چیف سیکرٹری 

اسلاف کی قربانیاںسردار محمد یعقوب خانیاسین ملک
Comments (1)
Add Comment