حکومت،صحت تعلیم،انفراسٹرکچرکیلئےاقدامات اٹھارہی،لطیف اکبر

حکومت،صحت تعلیم،انفراسٹرکچرکیلئےاقدامات اٹھارہی،لطیف اکبر لیپہ ویلی ٹنل بھی بن جا ئیگا،ٹورازم صرف جنگل یا پانی نہیں بلکہ پرانی عمارات پرانے قلعے اور یہاں کی ثقافت بھی ٹورازم کا حصہ ہے
لیپہ ویلی (کشمیر ایکسپریس نیوز)سپیکر قانون ساز اسمبلی آزا کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے وادی لیپہ کا ایک روزہ دورہ کیا لیپہ موجی پہنچنے پر نامزد امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر کی قیادت میں کارکنان نے بھر پور استقبال کیا ہار پہنائے گئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں

انہوں نے لبگراں تریڈہ شریف سائیں میٹھا بابا کے مزار پر حاضری دی چادر چڑھائی اور دعا کی عرس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا لیپہ ویلی خوبصورت جگہ ہے یہاں کے لوگ پڑے لکھے باشعور اور خوشحال لوگ ہیں یہاں کی سڑکیں بھی بہت اچھی ہیں

حکومت آزاد کشمیر تعمیر وترقی کے لیے پورےآزاد کشمیر میں کوشاں ہےحکومت صحت تعلیم انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے بہت جلد لیپہ ویلی ٹنل بھی بن جائے گا

انہوں نے کہا آزاد کشمیر تاریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے آزادی کی منزل قریب ہے وہ دن دور نہیں مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے لوگ مل کے آ زادی کا جشن منائیں گے اور اس پار ہمارے بہن بھائی آزادی سے ہمکنار ہو جاہیں گے

انہوں نے کہا کہ ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت دیا جائے بھارت نے اقوام عالم میں کشمیریوں کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کیا جائے

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو پانی دینا ہماری زمہ داری ہے ہم پہلے بھی ان کو فصلوں کی ضروریات کے لیے پانی دے رہے تھے،بھارت اگر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی خدمت نہیں کر سکتا تو ہم ان کو تمام بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں

بھارتی افواج نے کشمیریوں کے اوپر بے انتہا ظلم و ستم ڈھائے ہیں مودی کے پانچ اگست 2019 کے اقدام کو پوری دنیا نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے آزاد جموں وکشمیر کے لوگ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں مل جاتی انہوں نے کہا وادی لیپہ میں سیاحت کو پروموٹ کیا جارہا ہے

ٹورازم صرف جنگل یا پانی نہیں ہے بلکہ پرانی عمارات پرانے قلعے اور یہاں کی ثقافت بھی ٹورازم کا حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھی لیپہ کی تعمیر وترقی میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے صحت تعلیم اور دیگر جتنے بھی اقدامات اٹھائے ہیں میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

بعد ازاں انہوں نے نوکوٹ یادگار شہداء پر حاضری دی اور کہا کہ پاک فوج نے بڑی قربانیاں دے کر اس خطہ کی آزادی کو برقرار رکھا ہے ہماری مسلح افواج نے مشکل حالات میں سرحدوں کی چوٹیوں پر دن رات پہرہ دے کر ہماری حفاظت کر رہی ہے پاک فوج کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی

انہوں نے کہا کہ میں پارہ چنار اور کوہٹہ میں دہشت گردی کی شدید الفاط میں مذمت کرتا ہوں بہت جلد پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میں شوکت جاوید میر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو بلا تخصیص،بلا تفریق علاقائی عزم سے بالاتر ہو کر پارٹی کے ورکر کے طور پر لیپہ ویلی کے لوگوں کی خدمت کر رہی ہے ۔

 

کشمیر کی شناخت کسی صورت ختم نہیں ہونے دینگے،سرداریعقوب

Leave A Reply

Your email address will not be published.