غلط فہمی میں نہ رہیں،کسی بھگوڑےکی پی ٹی آئی میں جگہ نہیں عبدالقیوم نیازی پارٹی کے مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے والے بہادروں کو سلام
میرپور(نمائندہ خصوصی ) سابق وزیراعظم پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم انوار الحق سمیت کسی بھی بھگوڑے کی اب پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں اب کسی کو یہ غلط فہمی نہیں رہنی چاہیے
پارٹی کے مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے والے بہادروں کو سلام قائد عمران خان کو امریکہ سمیت پوری دنیا یاد کر رہی ہے عمران خان ہی ملک و ترقی خوشالی کی طرف لاتے ہوئے انقلاب لا سکتے ہیں
کروڑوں عوام ان کے شانہ بشانہ ہیں پاکستان کے حکومت پر سوال اٹھ رہے ہیں 46 سال سیاست میں اس طرح کا سسٹم نہیں دیکھاآزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال آپ کے سامنے ہے 53 کے ایوان میں 27 ووٹوں سے وزیراعظم بنتا ہے جبکہ 19 وٹوں سے اسپیکر بنا دیا گیا وزیراعظم 48 ووٹوں سے بنایا گیا
انہوں نے کہا آزاد خطہ آزادی کا بیس کیمپ ہے یہاں ہمیں تحریک آزادی کشمیر کے لیے موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھنا ہے پاکستان میں بھی جاندار شخصیت کی ضرورت ہے
انہوں نے کہا آج ملک کا برا حال ہے عوام کیا کریں اپ کی گندم جل رہی ہے تباہ ہو رہی ہے باہر سے گندم خریدی جا رہی ہے گنا، چینی کی بھی یہ حالت ہے ہمیں اپنی مشکلات کو دیکھنا ہے اج فلسطین ایران شام میں کیا ہو رہا ہے ہر جگہ مسلمانوں کا خون نکلے گا کیا انسانی حقوق کی تنظیمیں دنیا نہیں دیکھ رہی اب ظلم بند ہونا چاہیے
انہوں نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو پورا آزاد کشمیر اسلام آباد کی طرف نکلے گا خطائیت کو نہیں جانتے رول آف لاء کی بات ہونی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کشمیر پریس کلب میرپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر پی ٹی ائی کے مرکزی رہنماؤں چوھدری محمد رفیق نئیر چوہری حمید پوٹھی سردار جمیل صادق چوھری محمد عارف سائیں ذوالفقار علی چوھدری افتخار حسین مرزا جبار احمد منہاس ایڈوکیٹ چوہدری اشرف ایاز ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر کارکن بھی موجود تھے
سابق وزیراعظم ازاد کشمیر نے صدر کشمیر پریس کلب سید عابد حسین شاہ سمیت تمام عہدیداران کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری صحافی تحریک آزادی عوامی مسائل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ اگر آزاد کشمیر میں حکومت ہوتی تو کیا سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اس کے خلاف جاتے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کالے قانون کی حمایت نہیں کرتے عوامی حقوق کا مکمل ساتھ دیا اسلام اباد پریس کانفرنس کر کے عوامی مطالبات کی حمایت کی آٹا بجلی کا ریلیف خالصاً عوامی تحریک پر ہوا عوام نے باہر نکل کر اپنے حقوق حاصل کیے کالے قوان کی مذمت کرتا ہوں
انہوں نے کہا کہ گھر سے لوگ بھگوڑے ہو جائیں ان کو والدین بھی کہتے ہیں کہ یہ ہمارے نہیں بھگوڑوں کو پوری پارٹی نے فارغ کر دیا ہے اب واپسی کے دروازے مکمل بند ہیں کارکن ڈٹ کر اپنی جدوجہد جاری رکھیں انشاءاللہ تعالی فتح عوام کی ہوگی کیونکہ طاقت عوام کا زیادہ دیر تک راستہ نہیں روک سکتی
[…] […]