توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)کھلاڑیوں کے لئے بڑی خوشخبری ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے

اور ساتھ ہی انہیں ٹرائل کورٹ کے سامنے بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ سیٹ کی قیمت زیادہ لگانے کی شہادت کا معاملہ ہے، دباؤ کا معاملہ ابھی ثابت کرنا ہے، ٹرائل کے دوران عدالت سے تعاون نہ کیا تو ضمانت واپس ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل توشہ خانہ ون کیس میں بھی عمران خان کی ضمانت منظور کی جاچکی ہے ۔ واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں 13 جولائی 2024 کو گرفتار کیا تھا۔

 

24 نومبر،عمران خان نے احتجاج کی فائنل کال دیدی

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور
Comments (1)
Add Comment