جاوید اقبال بڈھانوی کےاعزازمیں مہتاب سرورکی جانب سے تقریب
جدہ(بیورو رپورٹ) وزیر حکومت جاوید اقبال بڈھانوی کے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ان کے اعزاز میں معروف سیاسی و سماجی رہنما مہتاب سرور کی جانب سے پرتکلف عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی نامور شخصیات، سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت متعدد معززین نے شرکت کی۔
عشائیہ میں راجہ شمروز، معروف حسین، ،سردرا بلال سجاد،وحید فیض،چوہدری خورشید ،چوہدری نعیم اور دیگر ممتاز شخصیات شریک ہوئیں۔
اس موقع پر وزیر حکومت جاوید اقبال بڈھانوی نے مہتاب سرور اور تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے قومی سفیر ہیں اور حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لیے سفارتی سطح پر بھی کوششیں جاری ہیں اور حکومت ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر حکومت نے مزید کہا کہ تارکین وطن ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
مہتاب سرور نے وزیر حکومت کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاوید اقبال بڈھانوی کی قیادت میں تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لیے مثبت پیش رفت متوقع ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے لیے پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا
Comments are closed.