چوتھا وحید مرحوم کرکٹ ٹورنامنٹ اوڑہ گلی سدھنوتی کا انعقاد

چوتھا وحید مرحوم کرکٹ ٹورنامنٹ اوڑہ گلی سدھنوتی: فائنل میچ میں سردار حاجی زعیم سدوزئی مہمان خصوصی

راولاکوٹ (کشمیر ایکسپریس نیوز)اوڑہ گلی سدھنوتی میں چوتھے وحید مرحوم کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس کے فائنل میچ میں سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف سردار حاجی زعیم سدوزئی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اپنے خطاب میں سردار زعیم نے ٹورنامنٹ کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ایسی سرگرمیاں نہایت اہم ہیں، جو انہیں صحت مند تفریح فراہم کرتی ہیں۔سردار حاجی زعیم سدوزئی نے آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تحریک نے عوامی حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے نوجوان رہنما سردار امان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے اس تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا اور اپنی منفرد پہچان بنائی۔سردار زعیم نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو حقیقی معنوں میں ان کے حقوق کے لیے کام کریں۔

نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے سردار زعیم نے کہا کہ عمران خان میرٹ اور انصاف کے داعی ہیں، اسی لیے نوجوانوں کو ان کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔

سردار زعیم نے عمران خان کی کرکٹ اور سیاست میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف پاکستان کو عالمی چیمپئن بنانے والے کھلاڑی ہیں بلکہ سیاست میں بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ سردار زعیم نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر عمران خان کا ساتھ دیں، کیونکہ وہی ایک روشن اور بہتر مستقبل کے ضامن ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.