کھوڑ سرولی میں شمولیتی جلسہ، وزیر صحت عامہ کا شاندار استقبال
کوٹلی /کھوئی رٹہ(کشمیر ایکسپریس نیوز) وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرڈاکٹر نثار انصر ابدالی کا کھوڑ سرولی میں تگڑا وار ،بابا کھوڑ صوبیدار الف دین کے صاحبزادے شوکت شاہین اپنے ساتھیوں سمیت وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کے قافلے شامل ہوگئے ،دیگرشامل ہونے والوں میں چوہدری ارشد ، چوہدری عاقب ، چوہدری اویس ، چوہدری تعاقب ،چوہدری حمزہ معروف ، چوہدری عاطف غنی ، چوہدری شیراز ، چوہدری طفیل ، دانش گورسی ، خالد گورسی ،اشتیاق پسوال ، محمد حسنین ، طفیل پسوال ، محمد خان ، نائیک عبدالمجید ، سفیان پسوال ،فیضان پسوال ، اویس پسوال ،عتیق پسوال ، جبکہ بیرون ملک سے رضوان ساغر ، چوہدری معروف ،چوہدری محفوظ ، چویدری عدنان سابق صدر پی پی پی یوتھ ، چوہدری باکندر پسوال ، اشتیاق پسوال اور دیگر شامل ہیں۔
وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی جب کھوڑ سرولی پہنچے تو کارکنان کی بڑی تعداد نے شاندار انداز میں انھیں خوش آمدید کہا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے زور دار نعروں کی گونج میں انھیں پنڈال میں لایا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا
سٹیج سکریٹری کے فرائض چوہدری شوکت شاہین نے انجام دئیے تقریب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل قیوم صابری ایڈووکیٹ ، بابائے کھوڑ چوہدری الف دین ، ممبر چوہدری شیر ، چیرمین زکوٰۃ وسیم مصطفائی ایڈووکیٹ ، حاجی رزاق ، چوہدری عدنان شاہین ، راجہ محبوب ایڈووکیٹ ، عابد گجر ،احسن محمود پسوال ، شعیب نواب گجر ، فیضان شوکت شائین نائیک چوہدری سجاد ، ملک پرویز ،چوہدری صابر چیرمین زکوٰۃ یونین کونسل کھوڑ ، پروفیسر ارشد گورسی ، چوہدری حاجی رشید اور دیگر نے خطاب کیا
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت ڈاکٹر نثار ابدالی کو کھوڑ سرولی آمد پر خوش آمدید کہا اور وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی آزاد کشمیر کے لوگوں کے لیے کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا وزیر صحت آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا
اور شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا خطاب کرتے ہوئے مزید کہا اہلیان کھوڑ سرولی آپ کے جوش و جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں آج وادی بناہ کی طرح کھوڑ ابدالی ابدالی کے نعروں سے ایک بار پھر سے گونجا ،میری خوش قسمتی ہے شوکت شاہین اور رضوان ساگر جیسے سیاسی کارکنوں کا ساتھ حاصل ہوا
انکا سیاست میں نمایاں کردار رہا آج کے اس شمولیتی تقریب میں ٹائم کی تبدیلی کے باوجود جو جوش و خروش تھا اسکی مثال نہیں ملتی آج کے اس پروگرام میں ہماری بیرون ملک موجود ٹیم چوہدری راج محمد شاہین ،چوہدری محفوظ ،ماسٹر محمود پسوال ،فاروق پومبلا آف چہیڑ ،ارشد پومبلا ،نوید پسوال ،ذوالفقار کاشف ،زاہد پسوال ،طفیل پسوال ،رفیق پسوال،شاہد پسوال ،ساجد پسوال ،جفیر پسوال ،قدیر پسوال ، راشد پسوال ،عبدالسلام پسوال صاحب ،اسماعیل پسوال ،عارف رضا صاحب، چوہدری حیدر گجر، آصف پومبلا ،مہربان پسوال ،بنارس پسوال ،جاوید چیچی ،رضوان شاہین ،آزاد پسوال ،منور پسوال ،بلال پسوال ،محفوظ پسوال ، اور دیگر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں –
انھوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اہلیان کھوڑ برادری نےازم کے بت پاش پاش کیے،سٹیٹس کو کا مکمل خاتمہ کر دیا اہلیان کھوڑ 26 فروری کومیں نے ورکرزکنونشن کا اعلان کیا ہے اس بار کھوڑ کے کارکنان 26فروری کو کنونشن میں شامل ہو کر تمام سیاسی قوتوں کو پیغام دیں آپ میرے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ اگلے الیکشن کی فاتح کا اعلان سمجھیں تمام سیاسی کارکنان جو ابھی تک اس قافلے کا حصہ نہیں بنے ان سے سب سے کہوں گا۔
آج نہیں تو کل آپ کو میرے ساتھ شامل ہونا ہی ہے آج دیکھ لیں اگر آپ نے حلقہ کھوئیرٹہ کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے تو آج فیصلہ کا وقت ہے آئندہ الیکشن یکطرفہ ہو گا تمام سیاسی قوتوں ہمارے خلاف اکٹھی ہوگئی ہے میرے خلاف سازشیں کی گئی آگے بھی تمام تمام سازشوں کا مقابلہ کریں گے تمام سیاسی قوتوں کو شکست دیں گے