موجودہ حکومت نےآزادکشمیرکانظام مفلوج کردیا،قیوم نیازی

موجودہ حکومت نے آزاد کشمیر کا نظام مفلوج کردیا،پاکستان تحریک انصاف عوام کے ساتھ کھڑی ہے سردار عبدالقیوم نیازی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آزاد کشمیر کا نظام مکمل طور پر مفلوج اور سیاسی جماعتوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ سردار عبدالقیوم نیازی نے آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی مقامی حکومت کی وارث ہے ، ہم نے بتیس سال بعد انتخابات کروائے اور اقتدار نچلی سطح پر منتقل کیا ۔

بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز کی منتقلی ضروری ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے میکنزم ترتیب دے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاکہ سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور بے بنیاد مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ریاست کے پہلے سابق وزیرِاعظم ہیں جن پر اسلام آباد میں دہشت گردی کا مقدمات درج کیا گیا ہےجو کہ عمران خان کی کال پر پر امن احتجاج میں آزاد کشمیر سے کارکنوں کی شرکت کی سزا ہے۔عمران خان ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کا حل صرف عمران خان کے پاس ہے۔ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے سفیر کشمیر عمران خان کی رہائی پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے ناگزیر ہو چکی ہے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جبری گمشدگیاں، ٹارگٹ کلنگ ااور خواتین کی عصمت دری جیسے مظالم پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔

Comments are closed.