سردارعبدالقیوم نیازی کاکشمیرایکسپریس کے دفترکاخصوصی دورہ
اسلام آباد(رازق بھٹی)صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے روزنامہ کشمیر ایکسپریس اور کشمیر ایکسپریس ڈیجیٹل کے دفتر کا خصوصی دورہ کیا۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار خطاب اعظم، سابق چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ آزاد کشمیر سردار امجد جلیل، سابق امیدوار اسمبلی و مرکزی رہنما پی ٹی آئی راحیلہ خان، کوآرڈینیٹر صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار ماجد شریف ،پریس سیکرٹری سردار حبیب بھی صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے ہمراہ تھے
اس موقع پر چیف ایڈیٹر زاہد تبسم، ایڈیٹر شمیم اشرف سمیت ادارے کے دیگر سینئر صحافیوں اور اسٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر نے اخبار کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ادارے کی جدید سہولیات اور صحافتی معیار کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر ایکسپریس کا نیا دفتر جدید دور کے تمام تقاضوں سے ہم آہنگ ہے، اور امید ظاہر کی کہ اخبار کی ٹیم اپنی غیر جانبداری اور پیشہ ورانہ مہارت کو برقرار رکھتے ہوئے عوام تک درست معلومات پہنچانے کا مشن جاری رکھے گی۔
سردار عبد القیوم نیازی نے میڈیا کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، جو نہ صرف عوام کو باخبر رکھنے بلکہ جمہوری اقدار کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں صحافت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے حکومت میڈیا کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی تاکہ عوام کو مستند اور بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔
صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر نے چیف ایڈیٹر زاہد تبسم، ایڈیٹر شمیم اشرف اور پوری ٹیم کو آزاد، غیر جانبدار اور معیاری صحافت کے فروغ میں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایکسپریس نے ہمیشہ ذمہ دارانہ صحافت کو ترجیح دی ہے اور امید ہے کہ ادارہ آئندہ بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھے گا
اس موقع پر ادارے کے سینئر صحافیوں نے صحافتی مسائل اور چیلنجز پر بھی صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سے تبادلہ خیال کیا۔ صدر عبد القیوم نیازی نے صحافی برادری کو یقین دلایا کہ حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور میڈیا کو آزاد، محفوظ اور فعال بنانے کے لیے مثبت پالیسیز متعارف کرائی جائیں گی۔
دورے کے اختتام پر صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، صحافیوں سے ملاقات کی اور کشمیر ایکسپریس کی ٹیم کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اخبار کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ادارہ مستقبل میں بھی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی آواز بنے گا۔
Comments are closed.