کشمیرایکسپریس کےنمائندگان کاسالانہ اجلاس،کثیر تعداد میں شرکت

کشمیر ایکسپریس کے نمائندگان کا سالانہ اجلاس چیف ایڈیٹر کا ریاستی میڈیاکے معیار کو مزید بہتر بنانے کا عزم

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)روزنامہ کشمیر ایکسپریس کے نمائندگان کا سالانہ اجلاس مرکزی دفتر میں منعقد ہوا،اجلاس میں ملک بھر اور آزاد کشمیربھر سے نمائندگان نےکثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت چیف ایڈیٹر زاہد تبسم نے کی جبکہ اجلاس کا باقاعدہ آغاز اقبال اعوان نے تلاوتِ کلام پاک سے کیا اورجوائنٹ ایڈیٹر رازق محمود بھٹی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔

اجلاس میں تمام نمائندگان نے روزنامہ کشمیر ایکسپریس اور کشمیر ایکسپریس ڈیجیٹل کی معیاری صحافت پر چیف ایڈیٹر، ایڈیٹر اور پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نئے دفتر کے قیام پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر اخبار کی ترسیل، خبروں کی مناسب کوریج اور دیگر صحافتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف ایڈیٹر زاہد تبسم نے اپنے خطاب میں تمام نمائندگان کی خدمات کو سراہتے ہوئے میڈیا کو درپیش چیلنجز اور کشمیر ایکسپریس کی جدوجہد پر تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے اخبار کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے صحافتی اصولوں پر کاربند رہنے کی ضرور ت پر زور دیا۔ریذیڈنٹ ایڈیٹر عدنان عباسی نے صحافت کے اصولوں، تحقیقاتی رپورٹس اور ڈیجیٹل میڈیا کے مثبت استعمال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور میں ڈیجیٹل میڈیا کا کردار اہم ہو چکا ہے اور صحافیوں کو اس کا مؤثر استعمال سیکھنا چاہیے۔

ایڈیٹر شمیم اشرف نے تمام نمائندگان کا ذاتی مصروفیات کے باوجود اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور جملہ سٹاف ،اوورسیز ٹیم، آزاد کشمیر اور پاکستان بھر میں موجود ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے نمائندگان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اخبار کی آئندہ پالیسی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہونے کے ناطے عوامی آگاہی اور جمہوری استحکام میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط، آزاد اور ذمہ دار میڈیا ہی جمہوریت کی بقاء اور معاشرتی ترقی کا ضامن ہوتا ہے

 

چیف نیوز ایڈیٹر اشتیاق احمد اور نیوز ایڈیٹر طفیل فانی نے نمائندگان کی جانب سے خبروں کے حوالے سے درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ انچارج نمائندگان اقبال صمیم نے اخبار کی سرکولیشن کو مزید بہتر بنانے کے لیے تفصیلی تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پر چیف ایڈیٹر زاہد تبسم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بیورو چیف اسلام آباد رازق محمود بھٹی کو ترقی دیتے ہوئے انہیں جوائنٹ ایڈیٹر کی ذمہ داریاں سونپنے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں شریک دیگر نمائندگان میں زاہد مغل (بیورو چیف باغ)، تنویر تنولی (مظفر آباد)، سردار قدیر (بیورو چیف راولا کوٹ)، راجہ آصف صیاد (ارجہ)، پرویز تبسم (باغ)، سرفراز احمد (ریڑہ)، آفتاب راٹھور (باغ)، کامران سدھن (عباسپور)، خالد محمود (قلعاں)، سردار امتیاز( بلوچ)، شفیق احمد (راولا کوٹ)، غلام ربانی (نکیال)، ابرار عالم (نکیال)، واصف علی واصف (کھوئی رٹہ)، غلام محمود جرال (کھوئی رٹہ)، راجہ غالب (ناڑ)، علی وقاص علوی (جرائی)، مرزا سلطان (اسلام گڑھ)، راجہ صفدر (میرپور)، عتیق جرال (جبی جاتلاں)، وسیم احمد (میرپور)، راجہ ذکاب اللہ خان (چڑہوئی)، راجہ فیصل (چڑہوئی)،یوسف خاکسار(دھنہ) شیر بان اکبر چوہدری (راولپنڈی)، شاہنواز مشتاق چوہان (راولپنڈی)، راجہ سردار (بیس بگلہ باغ)، اقبال اعوان (راولپنڈی)، عابد ہاشمی (معروف کالم نگار)، رئیس چوہدری، طلحہ جاوید اور کشمیر ایکسپریس کے جملہ سٹاف شامل تھے۔اجلاس کے آخر میں تمام شرکاء نے اخبار کی ترقی و بہتری کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

Comments are closed.