گالہ سرساوہ درس شریف میں دستاربندی کی پرنورتقریب

گالہ سرساوہ درس شریف میں دستاربندی کی پرنورتقریب

سر ساوہ( نمائندہ خصوصی) محفل میلاد مصطفیٰ   و دستار بندی کی پرنور تقریب گالہ سر ساوہ درس شریف میں منعقد ہوئی۔ اس بابرکت محفل میں سفیر اسلام حضرت علامہ مولانا قاضی رفیق مہمان خصوصی تھے روحانی محفل میں سابق سینئر وزیر ملک نوازبھی موجود تھے محفل میں 5 خوش نصیب حفاظ کی علامہ مولانا قاضی رفیق نے اپنے دست مبارک سے دستار بندی کی اور مباکباد پیش کی

 

علامہ مولانا قاضی رفیق نے خصوصی خطاب فرمایا اور شرکاء کو دین اسلام کی روشنی میں رشد و ہدایت سے نوازا۔محفل میں مسلم کانفرنس برطانیہ کے سابق صدر محمد بشیر رٹوی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی بشیر رٹوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دین کی خدمت اور اتحادِ امت پر زور دیا۔

انھوں نے ابرار ، ظہیراور پوری انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ابرار اور ظہیر کی کاوشوں سے مدرسے دین خدمت کے لیے کوشاں ہے اس روحانی اجتماع کے انعقاد میں حافظ محمد عجائب سلطانی اور جامعہ انتظامیہ کمیٹی مسجد و مدرسہ نے کلیدی کردار ادا کیا۔محفل کے اختتام پر درود و سلام پیش کیا گیا اور امت مسلمہ کی سلامتی، ترقی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Comments are closed.