پونچھ،امن وامان اورپرائس کنٹرول کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

پونچھ ڈویژن میں امن و امان اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

راولاکوٹ (کشمیر ایکسپریس نیوز)کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمان نے کہا ہے کہ پونچھ ڈویژن میں امن عامہ کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے پرائس کنٹرول کمیٹی کو موثر بنانے کیلئے مشینری جذبہ سے کام کیا جائے تاکہ عوام کو سہولتیں فراہم ہوسکیں وہ پونچھ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر راولاکوٹ میں ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے

اس موقع پر ڈی آئ جی پونچھ ریجن سردار محمد ظہیر خان ،ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی ،ڈپٹی کمشنر باغ راجہ صداقت،ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سردار عمر فاروق ،ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران شاہین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ عثمان ممتاز بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عباسپور عثمان صارم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باغ عفت اعظم کے علاؤہ چاروں اضلاع کے ایس پیز بھی موجود تھے

کمشنر پونچھ ڈویژن نے کہا کہ بدلتے حالات کے پیش نظر باہمی تعاون اور رابطے سے لوگوں کے مسائل ومشکلات کو حل کیا جائے اس وقت انتظامی آفیسران پر دہری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزی مصنوعی مہنگائ پر کنٹرول کرے تاکہ عوام کی شکایات کا ازالہ ہو

انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی ڈپٹی کمشنر اور ایس پیز لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کیلیے عملی اقدامات اٹھائیں اس موقع پر چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایس پیز نے اپنے اپنے اضلاع میں لااینڈ آرڈر کے حوالے سے تفصیلی رپورٹس پیش کیں اور پرائس کنٹرول کے بارہ میں اس وقت تک کے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا

اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ باہمی مشاورت سے لوگوں کے مسائل و مشکلات کے حل کیلیے پر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اور خصوصاً امن عامہ کی بہتری کیلئے سرکاری وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈویژن بھر میں امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے اخر میں شہید اے ایس آئ عبدالروف کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی گئ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.