کمشنر پونچھ ڈویژن کا ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ کی نئی عمارت کادورہ
راولاکوٹ (کشمیر ایکسپریس نیوز)کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن سردار ظہیر احمد کا ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا دورہ ۔
ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی سپرنٹینڈنٹ پولیس پونچھ خرم اقبال سمیت دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نائب مہتمم تعمیرات عمارت ڈویژن رضوان آزاد نے عمارت کی تعمیر اور بقیہ کام پر بریفنگ دی۔
کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن نے کہا کہ جیل عمارت کی تعمیر کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم کر دیے گیے ہیں ۔ انہوں نےبہدایت کی کہ آمدہ جون تک جیل عمارت کے بقیہ کام کو بہر صورت مکمل کر کے جیل قیدیوں کے نئ عمارت میں منتقل کیا جائے ۔
انہوں نے کہا نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں قیدیوں کے لیے تمام سہولیات کی تکمیل کی جائے ۔ بعد ازاں کمشنر پونچھ نے ڈسٹرکٹ جیل کی موجودہ عمارت کا بھی دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا
Comments are closed.