افسوسناک واقعہ,نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگادی

آزاد پتن پل پر افسوسناک واقعہ, نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

راولپنڈی (کشمیر ایکسپریس نیوز)آ زاد پتن کے مقام پر دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا عمیر بن ذوالفقار، ساکن کہوٹہ، دریا میں کود کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

خودکشی سے قبل عمیر نے جذبات سے بھرپور ایک تحریر چھوڑی، جس میں وصیت کی گئی کہ بغیر نماز جنازہ دفنایا جائے، چہرہ کسی کو نہ دکھایا جائے، اور مرنے کے بعد کوئی احسان نہ کیا جائے۔

 

“عمیر کی شادی صرف چار ماہ قبل ہوئی تھی۔ والد پہلے ہی دنیا سے رخصت ہو چکے تھے۔ اب اس سانحے کے بعد ان کی بوڑھی والدہ اور بیوہ نوجوان بیوی پر یہ صدمہ ٹوٹ پڑا ہے۔”

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں فضا سوگوار، اہل علاقہ افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک بار پھر اس تلخ حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ ذہنی دباؤ اور معاشرتی بے حسی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ ذہنی صحت پر توجہ اور بروقت مدد دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔”

 

[

Leave A Reply

Your email address will not be published.