اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے گورنر خیبر پختونخوا 0 نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران آزاد کشمیر اور خطے کی مجموعی صورتحال، مسئلہ کشمیر کی تازہ پیش رفت، باہمی دلچسپی کے امور اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے قومی یکجہتی، بین الصوبائی روابط کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔اس موقع پر پولیٹیکل اسسٹنٹ سید عزادار حسین کاظمی,سابق مشیر حکومت مرتضی درانی اور راحیل ملک بھی موجود تھے
