بریڈفورڈ،پاکستان کایومِ آزادی،چائے بار کی جانب سے تقریب

بریڈفورڈ (بیورو رپورٹ) برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں چائے بار کی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قومی جذبے اور جوش و خروش سے ہوا۔ ڈھول کی تھاپ اور ملی نغموں نے تقریب میں سماں باندھ دیا جبکہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔
یومِ آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ت
قریب میں آصف خان، سینئر صحافی محمد رجاسب مغل، تسلیم رجاسب، مسعود جنجوعہ، نوازش خان، طفیل خان، ملک لیاقت، محمود سلطان، طاہر جمیل، شعیب خان، خادم حسین، شرجیل ملک، فوک گلوکار بشیر لوہار، اکبر خان، باچا سیاد اور حسن طاہرسمیت دیگر معززین اور کمیونٹی ارکان نے شرکت کی۔
تقریب میں نظامت کے فرائض آصف خان نے سر انجام دئیےاس موقع پر مقررین اور شرکاء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دیارِ غیر میں یومِ آزادی جیسی تقریبات کا انعقاد پاکستانی ثقافت، روایات اور وطن سے محبت کے جذبے کو نئی نسل تک منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری شناخت اور پہچان ہے، جبکہ یومِ آزادی ہمیں قیامِ پاکستان کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہےشرکاء کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن سے مضبوط رشتہ قائم رکھتے ہوئے نئی نسل کو پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور قومی اقدار سے روشناس کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے
تقریب کے دوران شرکاء نے پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اور وابستگی کا اظہار کیا، جبکہ مہمانوں کی چائے اور دیگر ریفریشمنٹس سے تواضع بھی کی گئی۔ تقریب کا اختتام پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعاؤں اور پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ بادکے نعروں کے ساتھ ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.