اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے آزاد کشمیر کے موجودہ حالات کے پیش نظر اور آزاد کشمیر میں حالیہ الیکشن میں ن لیگ اور پی پی پی کی طرف سے بدترین دھندلی اور آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش، موبائل سروس کی بندش ، لینڈ لائن سروس کی بندش، کاروباری زندگی معطل ریاست کا نظام مفلوج، ہونے پر آئی پی پی آزاد کشمیر کے صدر نے آزاد کشمیر کے ہونے والے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا
تفصیلات کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے کہا ہے کہ آزاد کشمیر ہمارے ملک کا ایک پر امن خطہ تھا جس کو وزیراعظم شہبار شریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز نے آزاد کشمیر کے پر امن خطے کا امن تباہ کرتے ہوۓ آزاد کشمیر کے اس خطہ کو انگار وادی میں بدل دیا
وزیراعظم شہبار شریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز اور اسکی ٹیم آزاد کشمیر میں جاری قتل عام میں ملوث ہے جس نے آزاد کشمیر کے پر امن خطے کا آمن تباہ کیا ہے شہباز شریف اور فیصل راٹھور کو ۲۵ کروڑ عوام کو جواب دینا ہو گا
فیصل راٹھور اب آزاد کشمیر کے کسی ضلع میں داخل نہیں ہو سکے گا
آزاد کشمیر کے غیور عوام اس خطے میں خون کی ہولی کھیلنے پر سراپا احتجاج ہیں
انہوں نے کہا کہ ہم نے ان نامساعد حالات میں بھی آزاد کشمیر کے الیکشن میں حصہ لینے کی بھرپور تیاری کی لیکن ہمیں مختلف اوچھے ہتھکنڈوں اور ہربوں سے دیورا کے ساتھ لگایا گیا
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جاری قتل عام پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، قومی سلامتی کے اداروں میں بیٹھے لوگ جو بظر رکھے ہوۓ ہیں وہ زمہ داران کا تعین کریں
آزاد کشمیر کے عوام قومی سلامتی کے اداروں کو اپنا فخر سمجھتے ہیں آزاد کشمیر کے عوام قومی سلامتی کے اداروں سے آس لگائےبیٹھے ہیں، اس قتل عام کی غیر جانبدار تحقیقات کروائیں کہ اس قتل عام میں کون ملوث ہے
انہوں نے کہا کہ ایسی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ شہباز شریف اور فیصل راٹھور ڈائریکٹ پولیس کو آرڈر کر رہے ہیں اور اس قتل عام میں ملوث ہیں
