پاک بحریہ اور ترک بحریہ کی شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقیں
کراچی(کشمیر ایکسپریس نیوز)ترک بحریہ کے جہاز کنالیاڈا کے پاکستان کے خیر سگالی دورے کی تکمیل کے بعد، پاک بحریہ اور بحریہ ترک کے جہازوں نے شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ پٹرولنگ اور بحری مشقیں کیں۔
ان مشقوں میں مختلف بحری آپریشنز بشمول غیر روایتی خطرات کے خلاف دفاع، Visit Board Search & Seizure (VBSS) اور ایئر ڈیفنس مشقیں شامل تھیں جن کا مقصد پیشہ ورانہ مہارت کو بہتر بنانا اور دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔
قبل ازیں، دورے کے دوران، ترک بحریہ کے چیف آف اسٹاف، وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدیم کی قیادت میں ترک بحریہ کے وفد نے پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز اور دیگر عہدیداران سے ملاقاتیں کیں
جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور مزید تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک بحریہ کے وفد نے بانیء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر پھولوں کی چادر بھی پیش کی۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی طور پر گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں اور ترک بحریہ کے جہاز کا دورہ پاکستان، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کا مظہر ہے۔ حالیہ دورہ، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بالعموم، اور دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کو بالخصوص فروغ دے گا۔
ان مشقوں میں مختلف بحری آپریشنز بشمول غیر روایتی خطرات کے خلاف دفاع، Visit Board Search & Seizure (VBSS) اور ایئر ڈیفنس مشقیں شامل تھیں جن کا مقصد پیشہ ورانہ مہارت کو بہتر بنانا اور دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔
Comments are closed.