سینئر کشمیری قائدین کے وفد کی صدر سعادت پارٹی کرام اللہ اوغلو سے تفصیلی ملاقات

سینئر کشمیری قائدین کے وفد کی صدر سعادت پارٹی کرام اللہ اوغلو سے تفصیلی ملاقات

انقرہ (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں سینئر کشمیری قائدین کے وفد نے ترکیہ کی سعادت پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں صدر سعادت پارٹی کرام اللہ اوغلو سے تفصیلی ملاقات کی۔

وفد میں سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان،صدر مسلم لیگ ن آزادکشمہر شاہ غلام قادرسابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی،وزراء حکومت عبدالماجد خان ، چوہدری اظہر صادق اور سیکرٹری اسمبلی بشارت حسین چوہدری شامل تھے

۔ سعادت پارٹی کے سنئیر نائب صدر اور پارلیمانی گروپ لیڈر مصطفی کمال کایا، سیکرٹری جنرل اور دیگر سنیئر عہدیدارن ُکے علاوہ معروف پاکستانی بزنس مین ایاز غنی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر گزشتہ 76 سال سے حل طلب ہے ،بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہیں

اور اسنے کشمیریوں کے سیاسی اور مذہبی حقوق غصب کر رکھے ہیں ۔انہوں نے ترکیہ کے وزیراعظم رجب طیب اردگان کی جانب سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلیے سرگرم کردار پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ترکیہ سے بڑی امیدیں ہیں کہ وہ اس دیرینہ تنازعے کو حل کرانے کیلیے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈہ ہے اقوام متحدہ کی کئی قراردادیں اس پر موجود ہیں اس لئے اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو یکطرفہ اقدامات کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی اور اب وہ مقبوضہ کشمیر میں مسلم آبادی کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلیے اقدامات کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس کا نوٹس لے اور بھارت کو نہتے کش۔جریوں کر مظالم سے روکے ۔اس موقع پر کرام اللہ اوغلو نے وفد کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا

Comments are closed.