دولائی کے مقام پرلینڈ سلائیڈنگ ،وزیراعظم آزاد کشمیر کا دورہ،ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت 

دولائی کے مقام پرلینڈ سلائیڈنگ ،وزیراعظم آزاد کشمیر کا دورہ،ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے گذشتہ رات دولائی لینڈسلائیڈ کا معائنہ کیا.

اس موقع پر چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ، ڈائریکٹر جنرل سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی مسعود الرحمن اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے.

وزیراعظم آزاد کشمیر کو دولائی کے مقام پر آنے والی لینڈ سلائیڈ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی.

وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ سڑک کو بحال رکھا جائے تاکہ ہیوی ٹریفک رواں رہے.

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دیگر متبادل روٹ سے بھی ٹریفک رواں رکھنے کے اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے مسعود الرحمن نے بتایا گیا کہ انتظامیہ اور شاہرات کا عملہ دن رات موقع پر موجود ہے اور مشینری دن رات کام کر رہی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو.

 

دولائی کے مقام پرلینڈ سلائیڈنگ ،وزیراعظم آزاد کشمیر کا دورہ،ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت

 

یہ بھی پڑھیں

محمد حنیف ملک ممبر آزاد جموں و کشمیر ممبر کشمیر کونسل ہمراہ راجہ گلفراز خان صدر مسلم لیگ ن میونسپل کارپوریشن کوٹلی، سردار زائد خان مرکزی راہنما مسلم لیگ کوٹلی سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ، احتشام الحق ملک ڈسٹرکٹ کونسل یونین کونسل رولی، سید اظہر شاہ صدر حلقہ سٹی کوٹلی، فیصل حسن کونسلر/سیکرٹری جنرل میونسپل کارپوریشن کوٹلی، ڈپٹی کمشنر آفس کوٹلی ریونیو ایمپلائز آرگنائزیشن کے احتجاجی کیمپ کا دورہ، ریونیو ملازمین کے یک نکاتی مطالبہ کو جائز قرار دے کر فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Comments are closed.