05 اگست 2019ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے ،قاسم مجید
میرپور(کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد کشمیر کے وزیر امور منگلا ڈیم و منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید نے کہا ہے کہ
بھارت نے 05 اگست 2019 کو آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کا خاتمہ کے اقوام متحدہ اور جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی کی ہے یہ دن ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے۔
بھارتی درندہ صفت حکمرانوں نے ریاست جموں و کشمیر کی صدیوں پر محیط تاریخ کو ان آرٹیکلز کے خاتمے سے مسخ کیا ہے جس کو کشمیری کسی طور پر تسلیم نہیں کرتے۔
بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستی ہندووں کو ڈومیسائل جاری کرکے وہاں کی آبادی کے تناسب کو جبر و استبد اد کے ذریعے تبدیل کررہا ہے۔
بھارت کے ان جابرانہ و ظالمانہ اقدامات کو اقوام متحدہ روکنے کے لیے بھارت کا دباؤ بڑھائے تاکہ وہ کشمیریوں کے خون کی ہولی کھیلنے سے باز آئے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم استحصال کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ بھارت نے طاقت اور جبر کا ہر حربہ استعمال کرکے دیکھ لیا ہے لیکن وہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکا۔
انھوں نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ یوم استحصال کے موقع پر بھارت کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہروں میں شریک ہو کر احتجاج کریں
اور بھارت کے ظالمانہ اقدام سے پردہ اٹھا کر دنیا کو باور کروائیں کہ کشمیری کسی صورت بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ہیں او ر نہ ہی کشمیریوں نے بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو قبول کیا ہے
کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے جس کے لیے انھوں نے پاکستان بننے سے پہلے قرارداد الحاق پاکستان منظور کرکے اپنے مستقبل کا فیصلہ کیا تھا
یہ فیصلہ اس وقت تک قائم و دائم ہیں جب تک مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر بھارت کے قبضہ سے آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتی۔
Comments are closed.