سماہنی،بدترین سلائیڈنگ،دریالہ کاروڈ نیٹ ورک بند،عوام کو مشکلات

سماہنی،بدترین سلائیڈنگ،دریالہ کاروڈ نیٹ ورک بند،عوام کو مشکلات

سماہنی(تحصیل رپورٹر) سماہنی میں یونین کونسل ڈب سندوعہ کے موضح ملوانہ کے محلہ دریالہ کا روڈ نیٹ ورک بدترین سلائیڈنگ کی بدولت بند ہو گیا
آمدورفت مفلوج ہو کر رہ گئی ٹھیکیدار نائیک محمد شبیر کی جانب سے تعمیر کیا گیا انفراسٹرکچر بھی سلائیڈنگ کی نذر ہو گیا
تھری سٹار کمپنی کی جانب سے کی گئی کٹائی سلائیڈنگ زون میں تبدیل ہے جنگلات کے متعدد چیڑھ کے درخت بھی زمین بوس ہو گئے
درجنوں درخت سلائیڈنگ کی زد میں ہیں تین ماہ قبل بنائی گئی سائیڈ وال /حفاظتی دیوار ناقص اور غیر معیاری میٹریل کے باعث مہندم ہو جانے سے روڈ آمدورفت کے قابل نہیں رہی
میڈیا کی نشاندہی پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے گزشتہ سال مزکورہ روڈ پر بدوں این او سی کی گئی کٹائی اور ناقص تعمیرات پر نوٹس بھی لیا تھا
اور تھری سٹار کمپنی پر ایف آئی آر اور جنگلات کو نقصان پہنچانے پر جرمانہ بھی کیا گیا تھا
اہلیان دریالہ نے روڈ نیٹ ورک بحال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری تعمیرات کا نوٹس لیا جائے اور روڈ کی تعمیر ممکن بنائی جائے
عوام علاقہ نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر، چیرمین احتساب بیورو اور وزیر تعمیرات عامہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور قومی خزانے سے کھلواڑ کرنے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

سماہنی،بدترین سلائیڈنگ،دریالہ کاروڈ نیٹ ورک بند،عوام کو مشکلات

Comments are closed.