ریاست کو پولیو فری رکھنا مشن، مہم کو کامیاب بنائیںگے، ڈی سی بھمبر

ریاست کو پولیو فری رکھنا مشن، مہم کو کامیاب بنائیںگے، ڈی سی بھمبر
بھمبر(بیورورپورٹ)ضلع بھمبرمیں انسدادپولیومہم کا افتتاح،19 تا 23 اگست جاری رہنے والی مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنربھمبر مرزا ارشدمحمودجرال نے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیوڈراپس پلاکر کیا۔
ڈی ایچ او ڈاکٹرارم بتول،قائمقام ایس پی محمدنصیرخان،ایم ایس ڈاکٹرمحمدمنصور چوہدری،ڈی ای او شفیق اصغر و دیگر ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پولیس مجسٹریٹس اس مہم میں کامیابی میں بھرپوتعاون کریں گے۔
آزادکشمیر حکومت کے ویژن کے مطابق ریاست کو پولیو فری رکھنا ہمارا مشن ہے۔
اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹرارم بتول نے بریفنگ میں بتایاکہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو 5 سال سے کم عمر بچوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے
یہ جان لیوا بیماری ہے اور تمام عمر کی معذوری پیدا کرتی ہے پولیو کی بیماری کو ختم کرنے کے لیے پورے ملک میں ہر سال قومی پولیو مہم منعقد ہوتی ہیں
اس سال پولیو مہم کا تیسرے راؤنڈ 19 تا 23 اگست2024 کو ہورہا ہے۔آزاد کشمیر بھر میں سال2000کے بعد پولیو کا کوئی کیس نہیں ہے
ضلع بھمبر کی کل آبادی 475263 نفوس پر مشتمل ہے جس میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 81590ہے
پولیو مہم سے قبل سارے ضلع کی مکمل مائیکر وپلاننگ کی جاتی ہے اور ہر گھر اور ہر بچے تک رسائی مکمل پلان بنایا جاتا ہے
اور دوران مہم ان ٹیموں کی مکمل نگرانی کی جاتی ہے تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے
اس مہم کے لیے ضلع بھمبر میں 360 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی
ان موبائل ٹیموں کے علاوہ محکمہ صحت عامہ نے 47 مراکز صحت پر فکسڈسنٹر بنائے گئے ہیں
جہاں پر قطرے پلائے جائیں گے مذید براں ضلع ہذا کے داخلی و خارجی راستوں،بسوں کے اڈوں اور مختلف گزر گاہوں کے چوراہوں پر 25 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں
جہاں محکمہ صحت عامہ کا عملہ پولیس کے عملہ کے تعاون سے مسافر بچوں کو قطرے پلائے گا
ان ٹیموں کی نگرانی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر کی سربراہی میں 84 ایر یا انچاجزاور 35یونین کونسل سپروائزر بھی متعین کئے گے ہیں دوران افتتاح محکمہ۔صحت کے افسران و اہلکاران بھی ہمراہ تھے

Comments are closed.