سماہنی،درگاہ بابا شادی شہید زائرین کو لوٹنے کے اڈہ میں تبدیل، انتظامیہ غائب

سماہنی،درگاہ بابا شادی شہید زائرین کو لوٹنے کے اڈہ میں تبدیل، انتظامیہ غائب

سماہنی ( تحصیل رپورٹر)سب ڈویژن سماہنی کی حدود میں قائم درگاہ بابا شادی شہید زائرین کو لوٹنے کے اڈہ میں تبدیل،

انتظامیہ منظر نامہ سے غائب، اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں تفصیلات کے مطابق دربار بابا شادی شہید پر ٹھیکیدار مافیا نے

اوزان پیمائش میں کرپشن اور بددیانتی کی انتہا برپا کر رکھی ہے ٹھیکہ پر دی گئی تندوری سے 20 روپے فی روٹی فروخت ہو رہی ہے

جسکا وزن 75 گرام ہے چڑھاوے کے لئے لائے جانے والے بکروں سے کی جا رہی گوشت کی کٹوتی تولنے والا ترازو (ترکڑی) دہائیوں پرانی اور خراب ہے

جبکہ مزبح خانہ کی حدود غلاظت اور گندگی کا مسکن بن چکی ساری حدود پر آوارہ کتوں نے قبضہ کر رکھا ہے

اور واش روم کے استعمال پر زائرین سے پچاس روپے وصول کرنا معمول بن چکا ہے محکمہ اوقاف اور انتظامیہ سماہنی دربار بابا شادی شہید کی حدود میں ٹھیکیدار مافیا کے ہاتھوں جاری لاقانونیت و کرپشن روکنے میں مکمل بے بس ہے

میڈیا نمائندگان کی جانب سے جاریہ کرپشن بے نقاب کئے جانے پر عوامی حلقوں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے

شہریوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ بند کروایا جائے

گوشت کے ناپ تول میں بددیانتی رواں رکھنے کا ذریعہ دہائیوں پرانی ترکڑی کے بجائے ڈیجیٹل ترازو لگوایا جائے تا کہ گوشت کے وزن میں دہائیوں سے کی جا رہی لوٹ مار کا تدارک ممکن ہو سکے

زائرین نے وزیر اوقاف، سیکرٹری اوقاف سے مطالبہ کیا کہ ٹھیکیدار کو اوزان کے معاملہ میں پابند کیا جائے

اور ضلعی انتظامیہ اشیائے خوردونوش کی پرائس لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنائے اور خاموش ریٹوں کا محاسبہ ممکن کیا جائے

دیکھا گیا ہے کہ ہانڈی میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات ڈبل قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں اور سرکاری طور پر ٹھیکے پر دی گئی

تندوری کم وزن روٹی فراہم کر رہی ہے گوشت تولنے والی ترکڑی سے راکٹ سائنس کی بنیادوں پر ناپ تول کیا جا رہا ہے اور من پسند گوشت طے شدہ وزن سے زیادہ کٹوتی کیا جا رہا ہے

اس سلسلے میں جب مینیجر اوقاف سے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا تو موصوف نے کال اٹھانے سے گریز کیا

Comments are closed.