سانحہ9 مئی کی جوڈیشل کمیشن کے تحت انکوائری کروائی جائے، بیرسٹر اسرار ملک

سانحہ9 مئی کی جوڈیشل کمیشن کے تحت انکوائری کروائی جائے، بیرسٹر اسرار ملک
باغ(سوار مغل )تحریک انصاف لائیر فورم کے صدر بیرسٹر اسرار ملک نے کہا ہے کہ9 مئی کے واقعہ کی جوڈیشل کمیشن کے تحت انکواری کروائی جائے۔

سول لوگوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائیل کا سلسلہ بند کیا جائے۔ پاکستان میں تحریک انصاف کو ایک سازش کے تحت دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے تحریک انصاف کے عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا اور مسترد شدہ سیاسی پارٹیوں کو اقتدار دے دیا گیا ۔
ہم ساری سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں لیکن غیر اصولی بات نہ کریں گے اور نہ ہی کسی غیر منتخب سٹ اپ کا حصہ بنے گے
آزاد کشمیر میں پارٹی چھوڑنے والوں کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں باغی ارکان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں
ان خیالات کا اظہار انھوں نے باغ میں تحریک انصاف کے رہنماوں سردار بشارت بادشاہ ایڈووکیٹ۔جہانگیر اکبر ماگرے۔سردار جنید اکبر ایڈووکیٹ۔سردار عاشر شجاع ایڈووکیٹ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا
انھوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعہ کی مزمت کرتے ہیں اور اس میں تحریک انصاف کا کارکنان کو ایک سازش کے تحت ملوث کیا جا رہا ہے
جو لوگ شامل ہیں ان کے ثبوت مہیا کیئے جائیں لیکن اس کی آڑ میں پی ٹی آئی کے کارکنار کے خلاف جعلی مقدمات قابل مزمت اقدام ہے
سولین کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانا غیر آئینی اقدام ہے اس واقعہ کی جوڈیشل کمیشن کے زریعے شفاف تحقیقات کروائی جائیں
آزاد کشمیر میں ایک سازش کے تحت تحریک انصاف کی حکومت ختم کی گئی اب پارٹی میں ان لوگوں کی کوئی کنجائش نہیں جو پارٹی چھوڑ گے ہیں
عمران خان کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہونے والے ہی پارٹی کے رکن ہوں گے تحریک انصاف پاکستان میں حقیقی آزادی اور جموریت کیلئے جدوجہد کر رہی ہے
پاکستان کے عوام نے اس کو جو مینڈیٹ دیا ہے اسے تسلیم کیا جائے اسی میں ملک اور قوم کی بقاء ہے

Comments are closed.