SCO کا ایک اور مثالی قدم ، کوٹلی میں سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح
کوٹلی( بیورورپورٹ ) آزادکشمیر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے سپیشل کمیونیکشنز آرگنائزیشن SCO کا ایک اور مثالی قدم ۔ ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ نے آزادکشمیر کے شہر کوٹلی میں دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے آراستہ سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا انہوں نے لائن آف کنٹرول کے علاقہ تتہ پانی کونیاں میں فری لانسنگ حب کا بھی افتتاح کیا میرپور مظفرآباد اور پونچھ کے بعد یہ چوتھا سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک ہے جس سے نوجوانوں کی بڑی تعداد مستفید ہورہی ہے اس موقع پر منعقد کی گئی پروقار تقریب میں وائس چانسلر کوٹلی یونیورسٹی سیکٹر کمانڈر ایس سی او آزادکشمیر اعلی سول و فوجی حکام آئی ٹی پروفیشنلز سول سوسائٹی اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ایس سی او کے زیر انتظام جدید سہولیات سے آراستہ سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارکس کے ذریعے آئی ٹی کے ہونہار طلبا و طالبات اور نوجوانوں کو تیز ترین انٹرنیٹ،کمپیوٹرز اور آئی ٹی سے متعلقہ سہولیات پہلے سے مہیا کی جا چکی ہیں کوٹلی کے ساتھ ساتھ بھمبر اور باغ میں بھی اس نوعیت کے پارکس مکمل کیے جا چکے ہیں ڈی جی ایس سی او SCO کو پارک میں موجود سہولیات پارک کی تکمیل کے مراحل اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اس پارک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ ساتھ یہاں سے تیار ہونے والے سافٹ ویئرز کو بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی ملیگی اس موقع پر ڈی جی ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ نے سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مختصر وقت میں چار سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کی تکمیل پر ایس سی او آزادکشمیر کے حکام کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے اس نوعیت کے مزید پارکس اور حب قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ڈی جی ایس سی او نے اس موقع پر کہا کہ چیف اف آرمی سٹاف کے ویژن کے مطابق ازاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 40 سے زائد سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک اور فری لانسنگ حب قائم کیے جا چکے ہیں جس سے نہ صرف یہاں کے نوجوانوں کو ائی ٹی کے شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع ملے گا بلکہ جب وہ بیرون ممالک تک رسائی حاصل کریں گے تو پاکستان کی معیشت کو زر مبادلہ کی صورت میں فائدہ ہوگا ان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ازاد کشمیر میں بڑی انڈسٹری کے طور پر پروان چڑھ رہی ہے جس کا فائدہ یہاں کے نوجوانوں اور ان کے خاندان کو ہوگا ڈی جی ایس سی او نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان صلاحیت کے اعتبار سے دنیا کے کسی دوسرے ملک کے نوجوان سیکم نہیں جہاں تک مواقع کی بات ہے تو وہ ایس سی او نے مہیا کر دیے ہیں اب یہ آزادکشمیر کے نوجوانوں پر منحصر ہے کہ وہ ان سہولیات سیزیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس اہم منصوبے سے آزاد جموں و کشمیر میں نہ صرف بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی بلکہ نوجوانوں کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی اہم پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔انھوں نے کہا کہ ایس سی او کی کوشش ہے کہ فری لانسرز،کاروباری اور پیشہ ور صلاحیتوں کے حامل افراد کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ تاکہ یہ علاقہ آئی ٹی کے میدان میں نمایاں ترقی کر سکے تقریب کے شرکاء نے جن میں ریسرچرز اور آئی ٹی پروفیشنلز بھی شامل تھے ایس سی او کی خدمات اور آئی ٹی کی ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان اقدامات کو آزادکشمیر کی معاشی اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔
Comments are closed.