حافظ نعیم الرحمان کا اگلے مرحلے میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا عندیہ
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اگلے مرحلے میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا عندیہ دیدیا،حکومت کو معاشی دہشتگردی بند کر کے عوام کو ان کا حق دینا پڑے گا، بدھ کی ہڑتال کا کریڈٹ جماعت اسلامی نہیں بلکہ پوری قوم کا کریڈٹ ہے،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز شٹر ڈاون ہوگئی ہے اب اگلے مرحلے میں ہم پہیہ جام ہڑتال کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔جماعت اسلامی کے سوا اس مسئلے پر کوئی بات نہیں کررہا۔ سب پارٹیوں نے آئی پی پیز کو فائدہ پہنچایا۔پاکستان میں سینکڑوں ارب روپے لینے والی کیپسسٹی پیمنٹس آئی پی پیز تو بند کریں۔ن لیگ والوں کو کل پتہ چل گیا ہے انہوں نے کوشش کی تھی کہ لوگوں کو آگے پیچھے کرائیں۔کل حکومت بالکل ناکام ہوئی ہے۔ ملک میں معاشی دہشتگردی ریاستی اور حکومتی سطح پر ہو رہی ہے۔عالمی کی چند آئی پی پیز اپنی جگہ لیکن شریف فیملی تو اپنی آئی پی پیز کا منافع کم کرے جب آپ اپنی آئی پی پیز کا پیسہ چھوڑنے کو تیار نہیں تو چین یا کوئی دوسرا ملک کیوں چھوڑے گا۔اسلام آباد بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 2017 اور 18 تک انکم ٹیکس سے استشنی حاصل کرکے اربوں روپے کھائے گئے ہیں۔ہر بار مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن سے بھاگنے کیلئے قانون میں تبدیلی کردیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو معاشی دہشتگردی بند کر کے لوگوں کو حق دینا پڑے گا، جو بجلی بن نہیں رہی استعمال نہیں ہو رہی اس کی قیمت چند لوگوں کو قوم دے رہی ہے۔ مخصوص قسم کا طبقہ آئی پی پیز کے نام پر فائدہ حاصل کر رہا ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کاگفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان اپنی آئی پی پیز کے پیسے تو ختم کریں یہ اپنے پسندیدہ لوگوں کو سیکڑوں ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹ دے رہے ہیں۔5 آئی پی پیز کے معاہدے پورے ہوچکے ہیں ان کو فارغ کریں۔ آپ اپنے لئے کچھ کرنے کیلئے تیار نہیں تو چائنہ سے کیا بات کریں گے۔ چائنہ ہمارا دوست ہے، بات کرنے والے لوگ ہونے چاہئیں سب سے ہو سکتی ہے۔ ساری جماعتیںآئی پی پیز کو فائدہ پہنچانے والی ہیں یہ آئی پی پیز ہزاروں ارب روپے انکم ٹیکس کھا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ جماعت اسلامی نے سیاسی اعتبار سے بھی نیا ٹرینڈ پاکستان کو دیا ہے۔قوم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کل تاریخی ہڑتال یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ سوشل میڈیا پر قوموں کو ٹکرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان یہ برداشت نہیں کر سکتا کل جماعت اسلامی کی ہڑتال میں تمام لوگ اکٹھے تھے، کل پنجاب اور پورا سندھ بند تھا۔پرانی پی ڈی ایم پھر سے زندہ کی جا رہی ہے،یہ کیا دھندا ہے۔ وزرائسے پوچھ لیں کہ آپ کو کتنا پٹرول ملتا ہے تو یہ کسی سے کیا بات کریں گے۔ یہ سب لوگ معاہدوں پر آپس میں ملے ہوتے ہیں۔ تنخواہ دار طبقے سے کہتے ہو انکم ٹیکس دو۔ آئی پی پیز کے مگرمچھ انکم ٹیکس دیتے نہیں۔
Comments are closed.