چوہدری عزیز کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری

چوہدری عزیز کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری

 

حویلی کہوٹہ(محمو دراٹھور)آزاد کشمیر کے سابق سنیر وزیر سابق قائم مقام وزیراعظم ازاد کشمیر چوہدری محمد عزیز کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری

سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی امد کا سلسلہ جاری چوہدری محمد عزیز کے مزار پر حاضری

تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے ازاد کشمیر کے چار وزراء
اکبر ابراہیم وزیر خوراک محمد اکمل سرگلہ وزیر جنگلات وزیر حکومت ناصر بٹ چوہدری ریاض احمد ڈپٹی سپیکر اور دیگر نے مرحوم کی قبر پر حاضری دی

اور محسن عزیز احسن عزیز چوہدری علی طالب سے اظہار افسوس کیا اور ان کے درجات بلندی کے لے خصوصی دعائیں کی

وزرائے کرام کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد عزیز ہم سب کا سرمایہ تھے یہ صرف ایک حویلی والوں کا نقصان نہیں ہوا بلکہ پوری ریاست کا نقصان ہوا ہے

ان کے جانے سے ریاست کی ایک مضبوط اور طاقتور اواز سے ہم سب محروم ہو گئے ہیں

چوہدری محمد عزیز کی موت نہ صرف حویلی بلکہ ریاست ایک جاندار قیادت سے محروم ھو گی

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے لوگ کسی برادری یا کسی علاقے میں مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں

چوھدری محمد عزیز کی وفات سے خلا پیدا ہوا ہے یہ صدیوں بعد پورا ہوگا چوہدری محمد عزیز نے ریاست کے اندر عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی

اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور بخشش و مغفرت فرمائے

Comments are closed.