محکمہ برقیات حویلی کا ہمراہ پولیس چھاپہ ،عارضی کنکشن والوں کی تاریں کاٹ دیں

محکمہ برقیات حویلی کا ہمراہ پولیس چھاپہ ،عارضی کنکشن والوں کی تاریں کاٹ دیں

حویلی کہوٹہ( راجہ محمود راٹھور سے)ڈسٹرکٹ حویلی کی تحصیل ممتازآباد (پلنگی) بازار میں محکمہ برقیات حویلی کا ہمراہ پولیس چھاپہ، چوری بجلی،دوکان سے دوکان عارضی کنیکشن والوں کی تاریں کاٹ دیں کسی سے کوٸی رعاٸت نہیں برتی جاٸے گی بقایا جات والے اس ماہ بل جمع کرواٸیں بصورت دیگر سخت قانونی کارواٸی کے لیے تیار رہیں۔۔بلال راٹھور،ہارون خلیل
یاد رہے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر گزشتہ ہفتہ ایکسیٸن برقیات ضلع حویلی حویلی کی جانب سے ایک پریس ریلیز بھی جاری کی گٸی تھی جس میں گزشتہ 31 اگست 2024 تک ضلع حویلی میں بجلی کے وہ تمام صارفین جنہوں نے آج تک میٹر نہیں لگواٸے (جعلی بجلی) یا وہ صارفین جن کے ذمہ محکمہ کا بقایا جات رہتا ہے وہ مختص تاریخ کے اندر جمع کروا لیں۔۔۔
محکمہ کی جانب سے دی گٸی تاریخ ختم ہونے کے بعد محکمہ برقیات متحرک،ٹیمیں تشکیل اس موقع پر چھاپہ مار ٹیم کے سربراہ لاٸن سبڈنٹ بلال ہدایت راٹھور نے مذید گفتگو کرتے ہوٸے کہا محکمہ کے ذمہ داران نے پرنٹ میڈیا و زبانی کلامی تمام بجلی صارفین کو فواٸد و نصصانات بارے بتا دیا اب ہمیں جیسے حکم ملا ہم نے ہمراہ ٹیم کارواٸی شروع کر دی انہوں نے صارفین بجلی پر زور دیتے ہوٸے کہا ہماری چھاپے مار ٹیم کے پہنچنے سے قبل بھی وقت ہے فاٸل بنواٸیں میٹر لگواٸیں اور جعل سازی ختم کریں اس سب کے باوجود پھر جب ہتھے چڑھے تو کسی بڑے چھوٹے یا اثرو رسوخ سےہٹ کر ہم اپنی کارواٸیاں عمل میں لاٸیں گے پھر نارضگیاں اور گلے شکوے نہ ہوں،لاٸن سبڈنٹ بلال راٹھور کے ہمراہ میٹر ریڈر ہارون خلیل،لاٸن مین سید اظہر گیلانی،خان ندیم خان و پولیس کانسٹیبلان ایاز راٹھور،سعید احمد بھی تھے انہوں نے کہا
اب گاٶں میں بھی ٹیمیں چھاپے شروع کر رہی ہیں جو بھی صارف جعلی یا بقایا جات والا ملا بڑے گھر جانے کے لیے تیار رہے۔

Comments are closed.