انفارمیشن وٹیکنالوجی کی ایجوکیشن پر فوکس کرنا ہوگا,سردار ضیاء القمر 

انفارمیشن وٹیکنالوجی کی ایجوکیشن پر فوکس کرنا ہوگا,سردار ضیاء القمر

تتہ پانی(عتیق احمد ملک سے)وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار ضیاء القمرنے کہا ہے کہ موجود ہ دور انفارمیشن وٹیکنالوجی کا دور ہے،

اس کی اہمیت وافادیت کااندازہ کرتے ہوئے اپنی نسلوں کو تیار کرنا ہوگا اور انفارمیشن وٹیکنالوجی کی ایجوکیشن پر فوکس کرنا ہوگا،

مستقبل کے اندر روایتی ایجوکیشن کی کوئی گنجائش نظر نہیں آتی ہے،مسعود کمپیوٹر اکیڈمی تتہ پانی کا قیام خوش آئند ہے،

آئی ٹی بورڈ ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کے لئے کوشاں ہے اور آئندہ بھی کوشاں رہے گا،

آزادکشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کے اندر ایسی اکیڈمیز کا قیام ہونا چاہیئے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایجوکیشن کے فروغ کے سلسلہ میں تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائینگے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ تتہ پانی کے موقع پرمسعود کمپیوٹر اکیڈمی تتہ پانی کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

قبل ازیں وزیر حکومت سردار ضیاء القمر،نوجوان سیاسی رہنماء سردار اسامہ زاہدنے فیتہ کاٹ کر باضابطہ افتتاح کیااوردُعا کی گئی،

وزیر حکومت سردار ضیاء القمر کا تقریب میں آمد پرایم ڈی مسعود اقبال کی قیادت میں اساتذہ، طلباء، اور شہریوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا،

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیاء القمرنے مسعود کمپیوٹر اکیڈمی تتہ پانی کی کلاس رومز/کمپیوٹرلیب کابھی معائنہ کیا

اورسٹوڈنٹس سے ملاقات کی اورمختلف سوالات کرتے ہوئے انکی صلاحیتوں کا جائز ہ لیا،

وزیر حکومت کو ایم ڈی مسعود اقبال نے بریفنگ دی،اس دوران کونسلر ملک ظہیر احمد،سردار سہیل کرامت، جرنلسٹ عتیق احمد ملک اور دیگربھی موجود تھے،

ایم ڈی مسعود کمپیوٹر اکیڈمی تتہ پانی مسعود اقبال نے وزیر حکومت سردار ضیاء القمر اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیاء القمرنے مزیدکہاکہ انفارمیشن وٹیکنالوجی کی ایجوکیشن کے فروغ کے لئے گورئمنٹ سیکٹر میں مزید بہتری لائینگے،

پرائیویٹ سیکٹر کی بھی مکمل حوصلہ افزائی کریں گئے،طلبہ وطالبات کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائینگے

Comments are closed.