باغ میں مضر صحت اشیاء خوردونوش، تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

باغ میں مضر صحت اشیاء خوردونوش، تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

باغ(سوار مغل) میئر سٹی میجر عبدالقیوم بیگ نے کہا ہے کہ شہر میں مضر صحت اشیاء خوردونوش، تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع ہونے والا ہے ، تاجر غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیاء از خود اٹھا لیں ، ہوٹلوں کے کچن ، بیکری کارخانوں میں ناقص صفائی اور کھلے دودھ کا استعمال کیا گیا تو سیل کر دیں گے ، تجاوزات ، تھڑے اور غیر قانونی تعمیرات از خود ختم کر دیں تو بہتر ہوگا ، شہریوں کی سفری سہولت کیلئے انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ چلائیں گے ،بلدیہ باغ کے فنڈز پر گزشتہ 32 سال کے دوران بہت لوٹ مار ہو چکی ،اب شہر کی تعمیر وترقی کے فنڈز شہریوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوں گے ، یہاں آبی گذرگاہوں اور ندی نالوں کے پتھر بھی لوگوں کو الاٹ ہو چکے ہیں ، شہر میں قائم نجی تعلیمی ادارے رضا کارانہ طور پر صفائی ٹیکس نٹ میں شامل ہو جائیں ، شہر کی 15 وارڈز میں اس وقت 171 چھوٹے چھوٹے پراجیکٹس پر کام جاری ہے ، شہری بلدیہ باغ کے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اظہار میئر میونسپل کارپوریشن باغ میجر عبدالقیوم بیگ نے بلدیہ ھال میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی میئر سید افراز گردیزی ، میونسپل کونسلر سردار صیاد اور راجہ بشیر بھی انکے ہمراہ موجود تھے ، میئر سٹی نے کہا اندرون شہر پارکنگ کیلئے جگہ مہیا کر دی گئی ہے ، نئے لاری اڈا کے آغاز سے بلدیہ کے ریونیو میں 5 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے ، پرانے لاری اڈا میں پلازہ کی تعمیر کریں گے ، باغ شہر ہم سب کا چہرہ ہے اس کی خوبصورتی میں ہم سب نے مل کر کردار ادا کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم بلدیہ باغ کے زمہ ڈیڑھ کروڑ روپے کے بقایاجات کی ادائیگیاں کی ہیں ، اندرون شہر سٹریٹ لائٹس ، سیوریج اور ڈرینج کے نظام کو بہتر کریں گے ، مذبحہ خانے کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے ادارے نے دن رات کام کیا تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا گوشت میسر آ سکے ، کچرہ کنڈی اور بی سی ڈی پی کے منصوبوں کی تعمیر کے دوران محکمہ ماحولیات نے اپنی زمہ داریاں پوری نہیں کیں جن کی وجہ سے آج باغ شہر میں ماحولیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں ، انہوں نے کہا بلدیہ باغ آئندہ چند روز میں شہر میں تجاوزات ، ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے جا رہی ہے ، تھڑوں اور فٹ پاتھوں پر قابضین از خود تجاوزات ہٹا دیں ، تاجر غیر معیاری اشیاء کو دوکانوں سے اٹھا لیں ورنہ سخت کارروائی کیلئے تیار ہو جائیں ۔

Comments are closed.