بھارت اوراسرائیل پرعالمی عدالتوں میں مقدمات درج کروائےجائیں،لطیف اکبر

بھارت اوراسرائیل پرعالمی عدالتوں میں مقدمات درج کروائےجائیں،لطیف اکبر

ڈڈیال ( نامہ نگار ) سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر

ایڈووکیٹ نے دورہ ڈڈیال کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے

کہا کہ پاکستان اہل کشمیر کی آرزؤں امیدوں کا محور مرکز ہے پاکستان

نے کشمیریوں کی آزادی کیلئے تین جنگیں لڑی ہیں چوہدری لطیف اکبر

نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ روح اور جسم کی مانند ہے بھارت

میں عام انتخابات کے قریب آتے ہی بنیاد پرست سوچ رکھنے والوں کے

توپوں کے رخ پاکستان کی طرف موڑ دیئے جاتے ہیں چوہدری لطیف اکبر

نے کہا خوشحال مضبوط جمہوری پاکستان عالم اسلام کا مضبوط قلعہ ہے

انھوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس جو پاکستان میں بے گناہ انسانوں کے

قتل و غارت گری میں ملوث تھا را کے ایجنٹ کلبھوشن یادو کے اعتراف

کے باوجود اسے ابھی تک سزا نہیں ملی۔ چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ

بھارت اور اسرائیل دونوں قابض ممالک ہیں کشمیر اور فلسطین میں نہتے

عوام پر ظلم و جبر کے خلاف انصاف اور جنگی جرائم کی عالمی عدالتوں

میں مقدمات درج کروائے جائیں پیپلز پارٹی کشمیری اور پاکستانی عوام

کی محافظ اور ترجمان ہے انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت نے اہل

کشمیر کو ایک دن میں تئیس ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکج دیکر بھارتی

وزیراعظم نریندر مودی اور انکی بنیاد پرست متعصبانہ مائنڈ سیٹ والی

قیادت کی جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں دئیے گئے پیکج پر مٹی ڈال

دی ہے یہ عزت کے وہ نفرت کے اقدامات ہیں چوہدری لطیف اکبر نے کہا

کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر قومی سلامتی کے اداروں نے

ہر موقع پر کشمیری عوام کے حقوق کو مقدم رکھا پاکستان ہمارا ترجمان

بھی ہے اور لازوال جدوجھد کا مان بھی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

کرنے والوں کو قوم کسی بھی طرح برداشت نہیں کر سکتی قائد عوام

شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہیدکے

روشن خیال ترقی پسند افکار و نظریات کی روشنی میں ہم چیئرمین

بلاول بھٹو زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور کی

قیادت میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے تک اپنا کردار ادا

کرتے رہیں گے انہوں نے کہا پیپلزپارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے بلاول

بھٹو زرداری کی قیادت نے جماعت کو مضبوط اور طاقتور جماعت بنا دیا

ہے دورہ ڈڈیال کے موقع پر انہوں نے لارڈ میئر چوہدری کرم حسین کے

ماموں کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی جبکہ

پیپلز پارٹی کے بانی راھنما چوہدری اعظم گجر کی رہائش گاہ پر ان کی

عیادت بھی کی دورہ ڈڈیال کے موقع پر چیرمین بلدیہ ڈڈیال حاجی

مسعود بھلوٹ سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری محمد نواز گجر

عبدالشاہد چوہدری ڈاکٹر ندیم اکبر چوہدری وقاص اعظم گجر چوھدری

لیاقت علی گجر چوہدری عبدالرحمن گجر بھی ان کے ہمراہ تھے

 

Comments are closed.