بھارت کے جموں کشمیر میں جاری مظالم کو روکنے کی ضرورت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کے جموں کشمیر میں جاری مظالم کو روکنے کی ضرورت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا

ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہورہی

ہے، بھارت کے جموں کشمیر میں جاری مظالم کو روکنے کی ضرورت ہے۔

ہفتہ وار نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان نے کہاکہ پاک بھارت

میچ میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر امریکا کی مقامی اتھارٹیز

کے ساتھ رابطے ہیں،، توقع رکھتے ہیں کہ امریکی حکام پاکستانی

کھلاڑیوں اور شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے،ممتاز زہرا بلوچ نے کہا

کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنے خدشات کا تبادلہ کیا ہے،

پاکستان کو افغان سر زمین سے جو خدشات ہیں وہ افغان حکومت کو اگاہ کر دیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان نے گزشتہ رات کی ملاقات میں پاکستان کو یقین دلایا کہ بشام واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں گا، پاکستان سمجھتا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے برطانوی ہائی کمشنر کو لکھے خط پر دفتر خارجہ کوئی رائے نہیں دیں گی، سپریم کورٹ ملک کا سب سے بڑا آئینی ادارہ ہے، بیرونی سفارتکاروں کو پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے میں مختاط رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ نے سپریم کورٹ کو کسی قسم کا کوئی ایڈوائز نہیں دی، سپریم کورٹ ایک سپریم ارادہ ہے جو پاکستان کے مقامی معاملات کو حل کرسکتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو یوکرین پیس سمٹ کی دعوت موصول ہوئی ہے، پاکستان میں موصول شدہ دعوت پر مشاورت ہو رہی ہے۔

Comments are closed.