چوکی جلال آباد کی دبنگ کارروائیاں،3چوروں کو موٹرسائیکل سمیت دھر لیا
مظفرآباد ( خبرنگار ) سماج دشمن عناصر کے خلاف چوکی پولیس جلال آباد کی دبنگ کارروائیاں جاری تین چور اور ایک موٹر سائیکل چور کو دھر لیا مقدمات درج تفتیش شروع سنسنی خیز انکشافات کی توقع
تفصیلات کے مطابق افسران بالا کی خصوصی ہدایت پر چوکی پولیس آفیسر جلال آبادسب انسپکٹر شہید الرحمن اعوان نے ہمراہ تفتیشی آفیسران علی اصغر خان،محمد حفیظ مغل،مشتاق اعوان،ملک فاروق،تسیلم اعوان نے،کاروائی کرکے چوری شدہ موٹر سائیکل ہارون عباسی سے برآمد کرلیا
اور اصل مالک کے حوالے کردیا اور ملزم سے مزید مسروقہ موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لیے کارروائی جاری ہے ملزم بند حوالات کردیا گیا
دوسری کارروائی میں مشہور چور عظمت عرف عزی عاصم عرف کھنہ اور ارشد کو گرفتار کرتے ہوئے موبائل فون نقدی اور دیگر اشیاء برآمد کرکے چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں
ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے عوامی حلقوں نے چوکی پولیس جلال آباد کی سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں
کشمیری ریاستی تشخص پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،طاہر کھوکھر
مہاجرین مقیم پاکستان کو بائے پاس کر کے غیر کشمیری لوگوں کو آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلط کیئے گئے
غیر کشمیر غیر ریاستی لوگوں وزیر بننا آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ اور ریاست کے ساتھ ظلم ہے،بیان
ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ غیر ریاستی اور غیر کشمیری لوگ آزاد کشمیر پر مسلط ہوگئے ہیں ،غیر کشمیر غیر ریاستی لوگوں وزیر بننا آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ اور ریاست کے ساتھ ظلم ہے ،پی ٹی آئی نے کشمیر کی سیاست میں غیر ریاستیوں کو پیسے کی بنیاد پر آزاد کشمیر کی عوام پر مسلطکر کے کشمیری عوام کے ساتھ بدترین مذاق کیا گیا ،آزاد کشمیر کے عوام سے دھوکہ اور فراڈ کیا گیا ،آزاد کشمیر کے عوام اور مہاجرین مقیم پاکستان کو بائے پاس کر کے غیر ریاستی غیر کشمیری لوگوں کو آزاد کشمیر اسمبلی میں عوام پر مسلط کیئے گئے
Comments are closed.