شاہ غلام قادر سے شرافت علی خلجی کی ملاقات،ن لیگ یوتھ ونگ کی تنظیم ساز ی کے حوالہ سے اہم مشاورت

شاہ غلام قادر سے شرافت علی خلجی کی ملاقات،ن لیگ یوتھ ونگ کی تنظیم ساز ی کے حوالہ سے اہم مشاورت

مظفرآباد( کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر مسلم لیگ ن وممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر شاہ غلام قادر سے مسلم لیگ ن کے بانی رہنما شرافت علی خلجی کی ون آن ون اہم ملاقات،

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی تنظیم سازی اور بانی کارکنان کی جماعتی عہدوں پر ایڈجسٹمنٹ کے حوالہ سے اہم مشاورت۔

اس موقع پر شرافت علی خلجی نے صدر جماعت شاہ غلام قادر کو مسلم لیگ ن کے بانی رہنماؤں کی مسلم لیگ ن یوتھ ونگ میں ایڈجسٹمنٹ کے حوالہ سے مختلف تجاویز اور آراء پیش کی۔

صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر شاہ غلام قادر نے مسلم لیگ ن کے بانی رہنما شرافت علی خلجی کو یقین دہانی کروائی کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سمیت باقی تنظیمی عہدوں پر پیراشوٹر کے بجائے صرف اور صرف مسلم لیگ ن کے بانی وبنیادی کارکنان کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

شاہ غلام قادر نے کہا کہ کارکنان کسی بھی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھتے ہیں مسلم لیگ ن کے تمام بانی وبنیادی کارکنان میرا دست بازو اور مسلم لیگ ن کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اس وقت آزاد جموں وکشمیر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے کارکنان آمدہ آنے والے الیکشن کی تیاری کریں

ان شاء اللہ تعالیٰ اس بار الیکشن میں مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی اور ایک بار پھر پورے آزاد جموں وکشمیر میں شیر دھاڑے گا اور ہر ڈبے سے شیر نکلے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے مسلم لیگ ن کے دور میں ہر طرف خوشحالی کا دور دورہ ہوتا ہے ہر طرف تعمیر وترقی کے جال بچھے نظر آتے ہیں

ایک بار پھر ان شاء اللہ وہ دور آنے والا ہے ہم اس وقت حکومت کے اتحادی ہیں اور پوری کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل کریں ہم ان شاء اللہ عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے۔

Comments are closed.